Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مسلم امہ قبلہ اول کے دفاع کے لیے متحد ہوجائے: خطیب مسجد اقصیٰ

palestine_foundation_pakistan_al-aqsa-mosque

مسجد اقصیٰ کے خطیب شیخ اسماعیل نواھضہ نے عالم اسلام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قبلہ اول کے دفاع اور بیت المقدس شہر کو یہودیوں کی دست برد سے بچانے کے لیے اپنی صفوں میں اتحا د پیدا کریں. اپنے خطبہ جمعہ میں مسجد اقصیٰ کے خطیب کا کہنا تھا کہ دشمن اسلام اور شعائر اسلام کے خلاف اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کر رہے ہیں. مسلم امہ کو بھی دشمن کی سازشیں ناکام بنانے کے لیے اپنے اندر اتحاد پیدا کرنا ہو گا. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق خطبہ جمعة المبارک کے دوران مسجد اقصیٰ کے خطیب نے قبلہ اول اور بیت المقدس کے خلاف جای صہیونی سازشوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے مقدس مقامات کے تحفظ کے سلسلہ میں مسلم امہ کے غفلت پر مبنی کردار پر بھی تنقید کی. انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پچپن آزاد مسلمان ریاستیں موجود ہیں لیکن وہ قبلہ اول کے لیے کچھ نہیں کر رہیں. یہودی دشمن آئے روز مسجد اقصی پر حملے کرتے اور مقدس شہر القدس کو یہودیت میں تبدیل کرنے کے منصوبے تیار کرتے ہیں. شیخ نواھضہ نے فلسطینی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قبلہ اول کے تحفظ کی سب سے پہلےذمہ داری آپ پر عائد ہوتی ہے. لہذا سب سے پہلے فلسطینیوں کو باہمی اختلافات سے اوپر اٹھ کر مسجد اقصیٰ کے لیے متحد ہونا ہو گا. ان کا کہنا تھا کہ مسجد اقصی اور بیت المقدس تاریخ کے نازک ترین دور سے گذر رہے ہیں. ایسے میں تمام مسلمانوں کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ مسجد اقصی کو بچانے کے لیے اٹھ کھڑے ہوں.شیخ اسماعیل نواھضہ کا کہنا تھا کہ قبلہ اول کا دفاع تنہا فلسطینیوں کے بس کی بات نہیں. مسلمان ممالک کو فلسطینیوں کا ہاتھ بٹانا ہو گا

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan