Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

ترکی خطے میں انتہا پسندی کو تقویت فراہم کر رہا ہے:اسرائیل کا الزام

palestine_foundation_pakistan_turkey-israel

اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ ترکی مشرق وسطیٰ کے ممالک انتہا پسندوں کی حمایت کر کے انہیں تقویت فراہم کر رہا ہے.صہیونی حکومت کا کہنا ہے کہ ترکی کی جانب سے فلسطینیوں بالخصوص غزہ کے شہریوں کے بلا جواز حمایت اور لبنان کی حمایت انتہا پسندانہ نظریات کو فروغ دے رہی ہے. اسرائیلی ریڈیو نےصہیونی وزیراعظم ہاٶس کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ترک وزیراعظم طیب ایردوان کے اس بیان پر کڑی نکتہ چینی کی ہے جس میں انہوں نے اسرائیل کو غزہ کی پٹی اور لبنان پر دوبارہ حملے پر خبردار کیا ہے. ریڈیو رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ترک وزیراعظم کے بیانات تل ابیب کو خوف زدہ نہیں کر سکتے اور نہ ہی اسرائیل ترکی کی دھمکیوں سے مرعوب ہو کر اپنی سیکیورٹی سے غافل ہو جائے گا. مبصرین کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کی سیکیورٹی سے مراد غزہ اور لبنان کے خلاف ممکنہ کارروائی کی تیار ہے. صہیونی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترکی خطے میں منفی سوچ پیدا کر رہا ہے. استنبول ایک منظم منصوبےکےتحت ان عناصر کی حمایت کر رہا ہے جو اسرائیل کی تباہی پر تُلے ہوئے ہیں. خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے ترکی پر الزامات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جبکہ ترک وزیراعظم طیب ایردوان نے جمعرات کے روز اپنے دورہ لبنان کے دوران بیروت میں لبنانی وزیراعظم سعد حریری کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ اسرائیل نے لبنان اور غزہ پر حملہ کیا تو ہم اس پر خاموش نہیں رہیں گے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan