Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی وزیراعظم کا مصری سرحد کے ساتھ ایک بڑی جیل بنانے کا اعلان

palestine_foundation_pakistan_israel-egypt-border1

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے اعلان کیا ہے کہ وہ مصر کی سرحد کے قریب ایک وسیع” جیل” کی تعمیر کی منظوری دینے والے ہیں. اس جیل میں مصری سرحد سے مقبوضہ فلسطین میں آنے جانے والے فلسطینیوں اور دیگر عرب شہریوں کو گرفتاری کے بعد رکھا جائے گا. مرکز اطلاعات فلسطین کے ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ جلد مصری سرحد کے قریب جیل کی تعمیر کا حکم جاری کریں گے. اس ضمن میں ایک بل تیار کر لیا گیا ہے جسے اسرائیلی کنیسٹ میں بحث اور منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا. ذرائع کے مطابق دو روز بعد اتوار کو صہیونی کنیسٹ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہونے والا ہے. اس اجلاس میں جیل کے منصوبے کا بل پیش کیا جائے گا. یہ ایک کھلی اور وسیع جیل ہو گی جس میں بڑی تعداد میں قیدیوں کو رکھا جا سکے گا. صہیونی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ جیل صرف غیر قانونی طو رپر سرحد عبور کرنے والے افراد کے لیے تیار کی جائے گی. یہاں سے قیدیوں کو مقدمات نمٹائے جانے کے بعد دوسری جیلوں میں منتقل کیا جائے گا یا انہیں دوسرے ممالک کی طرف جلا وطن کر دیا جائے گا. دوسری جانب اسرائیل کے کثیر الاشاعتی عبرانی اخبار”ہارٹز” نے اپنی جمعرات کی اشاعت میں شائع رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کی اعلان کردہ جیل کا مقصد سرحد پار سے فلسطینی مزاحمت کاروں کی دراندازی روکنا اور مزاحمتی کارروائیوں میں کمی لانا ہے. خیال رہے کہ اسرائیل نے مصری سرحد کے ساتھ جیل کی تعمیر کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا ہے جبکہ صہیونی حکومت نے اسی ہفتے کے شروع میں مصر اور مقبوضہ فلسطین کی درمیانی سرحد پر الیکٹرونک باڑ لگانے کی منظوری دی ہے. دونوں منصوبوں کا مقصد سرحد سے فلسطینیوں اور عرب شہریوں کی دراندازی روکنا ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan