Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل کے خلاف سخت موقف پر یورپ کی ترکی پر کڑی تنقید

palestine_foundation_pakistan_turkey-european-union-flags

ترکی کی جانب سے اسرائیل کے خلاف سخت موقف پر پہلی مرتبہ یورپ نے استنبول کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے. یورپی یونین کا کہنا ہے کہ یونین کی رکنیت کا خواہش مند ترکی یورپ کی اسرائیل باری پالیسی کے برعکس عمل کر رہا ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق برسلزمیں یورپی یونین کمیشن کی جانب سے جاری سالانہ رپورٹ میں ترکی کے یورپی یونین میں شمولیت اور استنبول کی موجودہ خارجہ پالیسی کا جائزہ لیا گیا ہے. رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ استنبول یورپی یونین کے ساتھ سیاسی اور اقتصادی وابستگی چاہتا ہے تاہم اس کی اسرائیل کے بارے میں یورپ کی مسلمہ پالیسی کے برعکس پالیسی ہے. رپورٹ کےمطابق ترکی نے یورپ کی جانب سے اسرائیل کے بارے میں اختیارکردہ موقف سے ہٹ کر موقف اختیار کیا ہے جس سے خود ترکی یونین میں شمولیت کی کوششوں کو دھچکا لگے گا. رپورٹ میں ترکی کے اسرائیل بارے موقف کو “خطرناک بحران” قرار دیا گیا ہے. خیال رہے کہ ترکی نے سنہ 2008ء کے آخر میں غزہ کی پٹی پر مسلط جنگ پر قابض اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسرائیل کو جنگی جرائم کا قصور وار قرار دیا تھا، جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں اس وقت اور اضافہ ہواجب اسرائیل نے کھلے سمندر میں ترکی کے امدادی جہاز فریڈم فلوٹیلا پر حملہ کر کےترکی کے نو رضاکاروں کو شہید کر دیا. یہ واقعہ اس سال 31 مئی کو پیش آیا تھا، اسرائیلی فوج نے نو ترک شہریوں کو گولیاں مار شہید جبکہ 50 سے زائد افراد کو زخمی کر دیا تھا. امدادی سامان کو لوٹ لیا گیا تھا جبکہ عملے کو بھی یرغمال بنانے کے بعد انہیں ان کے ممالک میں ڈیپورٹ کر دیا گیا تھا.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan