Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

یہودی آباد کاروں نے فلسطینی کسانوں کو کھیتی باڑی سے روک دیا

palestine_foundation_pakistan_jewish-settlers-farmer

مغربی کنارے میں اسرائیل کے غیرقانونی طور پر بسائے گئے یہودیوں کی طرف سے فلسطینی شہریوں کے خلاف ظالمانہ کارروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق نابلس شہر کے جنوب میں شیلو” یہودی کالونی کے یہودی آبادکاروں نے مقامی فلسطینی شہریوں کو اپنے کھیتوں میں کھیتی باڑی سے روک دیا ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کو مقامی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کےمطابق یہودی آبادکاروں کی ایک بڑی تعداد مقامی فلسطینی شہریوں کے کھیتوں میں اس وقت پہنچ گئی جب وہ اپنے کھیتوں میں کاشت کاری میں مصروف تھے. ڈنڈا بردار یہودیوں نے فلسطینی کسانوں کو کھیتوں سے باہر نکل جانے پر مجبور کرتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر وہ وہاں سے باہر نہ گئے تو طاقت کے زور پرانہیں وہاں سے نکل جانےپر مجبور کیا جائےگا. بعد ازاں فلسطینی کسان اپنے سامان کے ہمراہ جنوبی نابلس میں “ترمسیعا” کے مقام کی طرف روانہ ہو گئے اور یہودی آبادکار واپس “شیلو” کالونی کی طرف چلے گئے. ذرائع کے مطابق یہودی آبادکاروں کی طرف سے فلسطینی کاشت کاروں کو ان کے کھیتوں سے نکالےجانے کے وقت صہیونی فوج کی بڑی تعداد بھی موقع پر موجود تھی جس نے یہودی غنڈوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan