Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عباس ملیشیا کی صہیونیت نوازی جاری، حماس کے 12 کارکن گرفتار کر لیے

palestine_foundation_pakistan_abbas-militia-pro-israel8

مغربی کنارے کی فلسطینی حکومت کی ملیشیا کی صہیونیت نواز کارروائیاں جاری ہیں، ملیشیا نے مغربی کنارے کے اضلاع نابلس، الخلیل، رام اللہ، طولکرم اور قلقیلیہ سے حماس کے 12 کارکن اغوا کرلیے، بالخصوص بیر زیت اور النجاح یونیورسٹی کے طلبہ پر حملوں میں تیزی آ گئی ہے۔ دوسری جانب 06 روز قبل اغوا کی گئی فلسطینی نرس ام عامر کو صحت کی خراب صورتحال کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ نابلس کی نجاح نیشنل یونیورسٹی پر چھاپہ مار کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے طالب علم عمر ابولیل کو اغوا کر لیا، یاد رہے انہیں پہلے بھی کئی مرتبہ حراست میں لیا جا چکا ہے۔ دوسری جانب ملیشیا کے اہلکاروں نے چھ روز قبل اغوا کی گئی نرس ام عامر کو دوران تفتیش شدید تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس سے ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہو گئی، خراب صحت کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مغربی کنارے کے مرکزی ضلع الخلیل اسرائیلی جیلوں میں متعدد مرتبہ اسیری کاٹنے والے عاید دودین کے تین بھائیوں کو بھی اغوا کر لیا گیا جن میں سے دو کو بعد ازاں چھوڑ دیا گیا۔ ضلع رام اللہ میں بیرزیت یونیورسٹی کے اسلامک بلاک کے طلبہ کے خلاف ملیشیا کی مہم جاری رہی اور طالب علم امیر ابو عرام کو اغوا کر لیا گیا۔ اس سے قبل ان کے گھر کو بھی منہدم کر دیا گیا تھا۔ انہیں دو ہفتے قبل ہی عباس ملیشیا کے زندان خانوں سے نجات ملی تھی کہ دوبارہ اغوا کر لیا گیا ہے۔ اسی یونیورسٹی میں پڑھنے والے دو طلبہ حسن جمال اور معتز عواد کو بھی ایک کارروائی میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ضلع طولکرم میں عباس ملیشیا نے نور شمس کیمپ کو نشانہ بنایا اور پہلے بھی کئی مرتبہ گرفتار ہونے والے عبدالقادر جابر کو حراست میں لے لیا، قلقیلیہ میں محمد عبد العزیر حسان کو ان کے گاؤں سے اٹھایا گیا اس موقع پر زبردست توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔ مقبوضہ بیت المقدس میں بھی مغربی کنارے کی فلسطینی حکومت کی انٹیلی جنس ایجنسی نے نام نہاد سکیورٹی انتظامات کے تحت حماس کے متعدد کارکنوں اور القدس یونیورسٹی کے طلبہ کو تفتیش کے لیے طلبی کے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan