Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسپین نے سابق صہیونی انٹیلی جنس اہلکار کی تحفظ کی درخواست مسترد کر دی

palestine_foundation_pakistan_avi-dichter-former-director-of-the-shabak-israel-security-agency

اسپانوی حکام نے اسرائیلی داخلی سلامتی کے سراغ رساں ادارے” شاباک” کے سابق چیف جنرل ریٹائرڈ آوی دیختر کہ وہ درخواست مسترد کر دی ہے جس انہوں نے میڈریڈ حکام سے اپیل کی تھی کہ ان کے دورہ اسپین کے دوران انہیں کسی بھی قسم کی گرفتاری سے بچانے کے لیے ضروری تحفظ فراہم کیا جائے. خیال رہے کہ شاباک کے سابق سربراہ آوی دیختر پر اسپین اور یورپ کی کئی دیگرعدالتوں میں فلسطین میں نسل کشی اور جنگی جرائم کے تحت مقدمات قائم ہیں اور وہ اسپین کی عدالتوں کو بھی مطلوب ہیں. میڈریڈ کی ایک عدالت میں ان کے خلاف 22 جولائی سنہ 2002ء میں حماس کے ملٹری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر صلاح شحادہ کو وحشیانہ اندازمیں ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے شہید کرنے کا مقدمہ قائم ہے. اسپانوی حکام نے آوی دیخترکے متوقع دورے کے دوران انہیں کسی قسم کا پروٹوکول دینے یا تحفظ فراہم کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے. حکام کا کہنا ہے کہ وہ عدالتوں کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتے. دوسری جانب اسپین میں انسانی حقوق کے مختلف گروپوں کی طرف سے حکومت کے اس اقدام کی تحسین کی ہے. انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ میڈریڈ کی طرف سے صہیونی سابق عہدیدارکو تحفظ فراہم نہ کرنے کا فیصلہ کر کے عدلیہ کی آزادی اور قانون کی بالادستی کا ثبوت دیا ہے. ادھر فلسطین میں بھی انسانی حقوق کے گروپوں نے شاباک کے سابق عہدیدارکو تحفظ فراہم نہ کرنے کے اسپانوی اقدام کا خیرمقدم کیا ہے. مرکز برائے انسانی حقوق فلسطین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یورپی ممالک کی عدالتوں کی طرف سے صہیونی عہدیداروں کو تحفظ نہ دینے اور ان کےخلاف جنگی جرائم کے تحت کارروائی کے لیے سوچ میں بہتری آ رہی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan