Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

“اہم شخصیات کے بعد القدس کے فلسطینی بچے بھی شہربدری کا شکار”

palestine_foundation_pakistan_iof-children-arrests

قابض صہیونی ریاست نے مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینی شہریوں کے بچوں کے بارے میں ایک نئی حکمت عملی پر غور کر رہی ہے. نئی حکمت عملی کے تحت مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آبادکاروں کی گاڑیوں پر پتھراٶ کرنے والے فلسطینی بچوں کو غیرمعینہ مدت یا مستقل طور پر شہربدر کر دیا جائےگا. فلسطینی ذرائع کے مطابق یہودی آبادکاروں کے تحفظ کے لیے قائم فوجی یونٹ کی طرف سے حکومت کو تجویز دی گئی ہے کہ بیت المقدس بالخصوص سلوان اور دیگرعلاقوں میں یہودی آبادکاروں پرحملے کرنے والے فلسطینیوں کے بچوں کو گرفتار کیا جائے اور سزا کے طور پر انہیں شہربدر کر دیا جائے. صہیونی انٹیلی جنس حکام اور فوجیوں کا کہنا ہےکہ بیت المقدس میں یہودی آبادکاروں کی گاڑیوں پرپتھراٶ کرنے والے بیشتر بچوں کی عمریں 10 سے 14 سال کے درمیان ہوتی ہیں. بچوں کو شہربدر کرنے کی سزاٶں کے علاوہ بھاری جرمانوں کی بھی سزائیں سنانے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ اس سے قبل 2000 شیکل سے لے کر3000 شیکل تک بچوں پر پتھراٶ کے الزام کے جرمانے کیے جا چکے ہیں. انٹیلی جنس اداروں کی طرف سے دی گئی تجویز میں کہا گیا ہےکہ ہر وہ فلسطینی لڑکا جو یہودیوں کی گاڑیوں پر پتھراٶ میں ملوث پایا جائے، اس کا تعلق کسی بھی شخصیت کے ساتھ ہو یا وہ کہیں بھی زیرتعلیم ہو اسے شہر سے نکال باہر کیا جائے اور جبراً کسی دوسرے شہر میں رہنے پر مجبور کیا جائے.حکومت نے انٹیلی جنس اداروں اور پولیس کیطرف سے پیش کردہ اس تجویز پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے. تجویز پرعمل درآمد کے بارے میں جلد ہی کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan