Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

داخلی سلامتی کے سربراہ کا قتل غزہ میں انتشار پھیلانے کی کوشش ہے: حماس

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت اسلامی (حماس) نے کہا ہے کہ غزہ شہر کے مغرب میں ایک اسرائیلی فضائی حملے میں غزہ کی پٹی کے داخلی سلامتی کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر جنرل نعیم محمد ابو نحل کی ٹارگٹ کلنگ ایک کھلاجنگی جرم ہے، حماس نے قابض اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ وہ سکیورٹی افسران اور شہری پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنا کر غزہ کی پٹی میں افراتفری اور بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔

حماس نے ایک صحافتی بیان میں ابو نحل کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے غزہ پر مسلط جنگ کے دوران داخلی سلامتی برقرار رکھنے میں ان کے کردار کو سراہا، اور کہا کہ سکیورٹی اور پولیس افسران کی ٹارگٹ کلنگ فلسطینی معاشرے اور اس کے امن کو نشانہ بناتی ہے، اور یہ اقدام جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے باوجود غزہ کی پٹی میں شہریوں اور شہری ڈھانچے کو مسلسل نشانہ بنانے کے سلسلے کا حصہ ہے۔

حماس نے معاہدے کے ضامن ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں کو روکنے اور قابض ریاست کو اپنے وعدوں پر عمل درآمد کا پابند بنانے کے لیے فوری مداخلت کریں، اور بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی کہ وہ ان جرائم کے ذمہ دار صیہونی رہنماؤں کا احتساب کرنے کے لیے حرکت میں آئیں؛ تحریک نے اس بات پر زور دیا کہ ابو نحل کا قتل فلسطینیوں کے اپنے اتحاد اور داخلی سلامتی کے تحفظ کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتا۔

واضح رہے کہ غزہ میں وزارت داخلہ و قومی سلامتی نے غزہ شہر کے مغرب میں ایک اسرائیلی فضائی حملے میں 50 سالہ ابو نحل کی شہادت کا اعلان کیا تھا، جبکہ قابض اسرائیلی فوج اور اسرائیلی داخلی سلامتی کے ادارے ’’شاباک‘‘ نے ایک ابتدائی بیان میں حماس کے ایک سینئر رہنما کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا، جس کے بعد مجرم قابض وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور اس کے مجرم وزیر جنگ یسرائیل کاٹز نے ابو نحل کی ٹارگٹ کلنگ کی تصدیق کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan