Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

اسرائیل نے غزہ جنگ بندی معاہدے کو 6 ہزار 405 مرتبہ پامال کیا

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ میں سرکاری میڈیا آفس (GMO) نے کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے بعد 410 دنوں کے دوران اسرائیل کی جانب سے 6 ہزار 405 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں، جن کے نتیجے میں ایک ہزار 690 فلسطینی شہید، 6 ہزار 120 زخمی اور 223 افراد گرفتار کیے گئے۔

منگل کے روز جاری کردہ ایک بیان میں سرکاری میڈیا آفس نے بتایا کہ اس کی ٹیموں نے اکتوبر 2025ء میں جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے بعد سے مسلسل فضائی حملوں، فائرنگ اور گرفتاریوں کے واقعات ریکارڈ کیے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ امدادی سامان کی غزہ میں داخلے اور شہریوں کی آمد و رفت پر بھی سخت پابندیاں عائد ہیں۔

سرکاری میڈیا آفس نے اسرائیل پر جنگ بندی معاہدے اور اس کے انسانی ہمدردی سے متعلق پروٹوکول کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے اسے مسلسل جانی نقصان اور امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹوں کا ذمہ دار قرار دیا۔

حالیہ ہفتوں کے دوران اسرائیلی فائرنگ سے بے گھر فلسطینیوں کے خیمے بھی نشانہ بنے، جبکہ سیلاب سے متاثرہ افراد کو تحفظ فراہم کرنے والی امدادی ٹیمیں بھی اس کی زد میں آئیں۔ ان واقعات میں 3 نومبر کو جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح کے شمال میں واقع بے گھر افراد کے ایک کیمپ کے خیموں پر فائرنگ کا واقعہ بھی شامل ہے۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور (اوچا) نے بھی رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی فائرنگ کے واقعات میں شہری زخمی ہوئے ہیں۔ ادارے کے مطابق ایک بین الاقوامی امدادی تنظیم کو شدید بارشوں سے قبل اس مقام سے نکلنے پر مجبور ہونا پڑا جہاں وہ امدادی سرگرمیاں انجام دے رہی تھی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan