Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

غزہ پر اسرائیلی حملوں کی تازہ لہر، پانچ فلسطینی زخمی

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) جنوبی غزہ کی پٹی کے علاقے خان یونس میں ہفتے کی صبح قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور مختلف مقامات پر دھماکوں کے نتیجے میں ایک بچے اور دو خواتین سمیت پانچ فلسطینی شہری زخمی ہو گئے۔

طبی ذرائع کے مطابق خان یونس کے مغرب میں واقع المواصی کے علاقے الکنیس میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک بچہ اور ایک خاتون زخمی ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ 33 سالہ ایک خاتون کو ہاتھ پر چوٹ لگنے کے باعث ناصر اسپتال منتقل کیا گیا۔ خاتون اس وقت زخمی ہوئیں جب قابض اسرائیلی فوج نے خان یونس کے مشرق میں بنی سہیلہ چوک کے قریب شدید دھماکے کیے۔

دریں اثنا، اسرائیلی ٹینکوں نے خان یونس کے علاقے المواصی میں بے گھر خاندانوں کو پناہ دینے والے خیموں کی جانب شدید فائرنگ کی، جس سے وہاں مقیم افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ایک اور واقعے میں غزہ کے شمال میں واقع جبالیہ شہر میں بے گھر افراد کے کیمپوں کی جانب اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو افراد گولی لگنے کے باعث زخمی ہو گئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan