Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

رام اللہ

رام اللہ سمیت مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں آبادکاروں کے حملے

مقبوضہ مغربی کنارہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) انتہا پسند یہودی آبادکاروں نے ہفتے کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں حملوں کی ایک نئی لہر کے دوران فلسطینی شہریوں اور ان کی املاک کو نشانہ بنایا۔

رام اللہ میں آبادکاروں نے شہر کے مشرق میں واقع گاؤں برقا میں فلسطینی کسانوں پر حملہ کیا اور انہیں اپنی زرعی زمین چھوڑنے پر مجبور کردیا۔ بعد ازاں حملہ آور ایک قریبی غیر قانونی چوکی کی طرف واپس چلے گئے۔ایک اور واقعے میں آبادکاروں نے رام اللہ کے شمال مشرق میں گاؤں المغیر کے قریب مرج السی کے میدانی علاقے میں فلسطینی گاڑیوں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔الخلیل میں گھوڑوں پر سوار مسلح آبادکاروں نے شہر کے جنوب مشرق میں واقع گاؤں بیرین کے علاقے وادی الاعور پر دھاوا بول دیا۔ انہوں نے فلسطینی گھروں کے قریب اشتعال انگیز کارروائیاں کیں اور کسانوں کو ان کے زیتون کے باغات سے نکلنے پر مجبور کردیا۔گاؤں بیرین میں آبادکاروں کے حملے کے دوران قابض اسرائیلی فوج نے مبینہ طور پر مقامی شہریوں پر آنسو گیس کے گولے بھی داغے، جو حملہ آوروں کو روکنے کی کوشش کررہے تھے۔بیرین کے رہائشیوں کو آبادکاروں کے روزانہ حملوں کا سامنا ہے۔ ان آبادکاروں نے گاؤں کے جنوب مغرب میں نجی ملکیتی زمین پر ’’ادورین‘‘ کے نام سے ایک نئی غیر قانونی چوکی قائم کر رکھی ہے۔ایک الگ واقعے میں آبادکاروں نے الخلیل کے شمال میں وادی الشنار کے قریب روڈ نمبر 60 پر سفر کرنے والی فلسطینی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا، جس سے متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan