Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

فلسطینی صحافیوں کے خلاف اسرائیلی انتقامی مہم، اکتوبر میں 134 کارروائیاں ریکارڈ

مقبوضہ فلسطین – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی صحافیوں کی یونین سے وابستہ فریڈم کمیٹی نے اکتوبر سنہ 2026ء کے دوران قابض اسرائیلی افواج، یہودی آباد کاروں، عبرانی ذرائع ابلاغ کے پلیٹ فارمز اور قابض اسرائیلی فوجی عدالتوں کی جانب سے فلسطینی صحافیوں اور میڈیا اداروں کے خلاف کیے گئے 134 جرائم، حملوں اور خلاف ورزیوں کا اندراج کیا ہے۔

کمیٹی کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق ان خلاف ورزیوں میں حراست میں لینا، کوریج سے روکنا، گرفتاری، تعاقب، دھمکیاں دینا اور گھروں و میڈیا اداروں پر چھاپے مارنا شامل ہے۔ یہ تمام اقدامات صحافیوں کے کام پر قدغن لگانے اور زمینی حقائق و واقعات کی ترسیل اور دستاویز بندی میں رکاوٹ ڈالنے کی غرض سے کیے گئے۔

حملوں کی فہرست میں حراست میں لینے اور کوریج سے روکنے کے واقعات سرفہرست رہے جن کی تعداد 70 رہی، جبکہ رپورٹ میں آنسو گیس اور صوتی بموں سے نشانہ بنانے کے 27 واقعات، گھروں اور صحافتی اداروں پر چھاپوں کے آٹھ واقعات، گرفتاری کے سات واقعات اور اتنی ہی تعداد میں صحافیوں کو قابض اسرائیلی فوجی عدالتوں میں پیش کیے جانے کے واقعات ریکارڈ کیے گئے۔

جسمانی حملوں کے تناظر میں کمیٹی نے براہ راست فائرنگ سے تین صحافیوں کے زخمی ہونے اور میزائل کے ٹکڑوں سے ایک صحافی کے زخمی ہونے کے واقعات کو دستاویزی شکل دی۔ اس کے علاوہ یہودی آباد کاروں کی جانب سے کیے گئے پانچ حملے، تفتیش کے لیے طلب کیے جانے کے تین واقعات، دھمکیوں اور اشتعال انگیزی کے دو واقعات اور ایک صحافی پر مالی جرمانہ عائد کیے جانے کا واقعہ بھی رپورٹ میں شامل ہے۔

ان خلاف ورزیوں کا سب سے بڑا حصہ الخلیل شہر کے حصے میں آیا جہاں فرش الہویٰ کے علاقے میں ہونے والی مسلح جھڑپ کے نتائج اور اس کے بعد ایک ہفتے سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے محاصرے اور سخت فوجی اقدامات کی کوریج کے دوران صحافتی عملے کو حراست میں لینے، کوریج سے روکنے اور آنسو گیس و صوتی بموں سے نشانہ بنانے کے واقعات پیش آئے۔

اس عرصے کے دوران قابض افواج نے صحافیوں کی نقل و حرکت محدود کرنے اور واقعات کے مقامات تک ان کی رسائی میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے فوجی ہتھکنڈے استعمال کیے۔ صحافیوں کو بار بار حراست میں لیا گیا، انہیں اپنے فرائض کی ادائیگی سے روکا گیا اور ہجوم کو منتشر کرنے والے ذرائع سے نشانہ بنایا گیا جس کے باعث وہ واقعات کی ترسیل اور دستاویز بندی کے اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام نہ دے سکے۔

کمیٹی برائے آزادیات نے قرار دیا کہ ریکارڈ کیے گئے یہ اعداد و شمار فلسطینی صحافیوں کو نشانہ بنانے کے متنوع طریقوں اور صحافتی کام پر پابندیاں عائد کرنے اور عوام کی معلومات تک رسائی محدود کرنے میں فوجی، آباد کارانہ، عدالتی اور ابلاغی کرداروں کے باہمی گٹھ جوڑ کی عکاسی کرتے ہیں۔

کمیٹی نے بین الاقوامی اداروں، صحافتی تنظیموں اور انسانی حقوق کی انجمنوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے، خلاف ورزیوں کے ذمہ داروں کا محاسبہ کرنے، سزا سے استثنیٰ کی پالیسی کا خاتمہ کرنے اور ان بین الاقوامی انسانی قوانین و معاہدوں کا احترام یقینی بنانے کے لیے فوری حرکت میں آئیں جو فرائض کی ادائیگی کے دوران صحافیوں کے تحفظ کی ضمانت دیتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan