Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

قابض حکام نے 165 دونم اراضی ہتھیانے کے لیے چار فوجی نوٹس جاری کر دیے

مقبوضہ فلسطین – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی حکام نے قلقیلیہ، نابلس، طوباس اور شمالی وادی اردن کی گورنری میں عسکری مقاصد کی آڑ میں فلسطینیوں کی زمینوں میں سے تقریباً 165 دونم پر قبضہ کرنے کے لیے چار فوجی احکامات جاری کیے ہیں، جو زمین پر کنٹرول کو وسیع کرنے اور مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری اور عسکری بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کا ہدف رکھتے ہیں۔

وال اینڈ سیٹلمنٹ ریزسٹنس کمیشن نے کہا کہ نئے احکامات میں اضافی زمینوں پر قبضہ کرنا اور سابقہ فوجی احکامات کی حدود کو وسیع کرنا شامل ہے، جس کا کل اضافی رقبہ تقریباً 165 دونم ہے، جو کہ ایک بستی کے گرد بفر زون کے قیام، بائی پاس روڈ کی توسیع، ایک فوجی مقام کی حدود میں ترمیم، اور جبل غدیر کے علاقے میں ایک راستے پر قبضہ کرنے پر تقسیم ہے۔

بفر زون اور یہودی آباد کاری کے راستے

نابلس میں 28 اکتوبر سنہ 2026ء کو جاری ہونے والا فوجی حکم نامہ نمبر (ت/126/26)، ’عیلی‘ بستی کے قریب واقع ’بلغای میم‘ نامی بستی کے گرد بفر زون کے قیام کے لیے الساویہ قصبے کی زمینوں سے 14.843 دونم رقبے کو ہدف بناتا ہے، جو کہ 2969 میٹر یعنی تقریباً تین کلومیٹر کے محیط گھیر تک پھیلا ہوا ہے۔

ہدف بنائی گئی زمینوں میں 13.569 دونم وہ زمینیں شامل ہیں جو قابض حکام کی طرف سے سرکاری زمینوں کے طور پر نامزد کردہ علاقوں سے باہر ہیں، اور 1.274 دونم اس نامزدگی کے اندر ہے، جب کہ کمیشن نے اس بات سے خبردار کیا کہ بستی کو بفر زون میں گھیرنا، اسے بستی میں تبدیل کرنے کے رجحان کے ساتھ، اس کے استحکام کو مضبوط کرنے اور اس کے گردونواح پر کنٹرول کو وسیع کرنے اور فلسطینیوں کی ان کی زرعی زمینوں تک رسائی میں رکاوٹ ڈالنے کا سبب بنے گا۔

جہاں تک قلقیلیہ کے محافظات کا تعلق ہے، فوجی حکم نامہ نمبر (ت/10/23) الفندق میں بائی پاس روڈ کے حدود کی ترمیم اور قبضہ جمانے کی توسیع کے تحت عسکری کنٹرول کے دائرہ کار میں 91.813 دونم رقبہ کا اضافہ کرتا ہے، تاکہ الفندق، اماتین، جینصافوط، حجہ اور کفر قدوم کی زمینوں میں اس حکم کے تحت شامل کل رقبہ بڑھ کر 376.984 دونم ہو جائے۔

منسلک نقشوں کے مطابق اضافی حصہ جینصافوط کے جنوب میں ’عمانوئیل‘ بستی کی طرف جانے والے راستے کی طرف پھیلتا ہے، جو کہ اردگرد کے یہودی آبادکاری کے راستوں کے نیٹ ورک کے ساتھ بائی پاس روڈ کے تعلق کو مضبوط کرتا ہے۔

اسی سیاق و سباق میں، فوجی حکم نامہ نمبر (ت/126/26) ’رحالیم‘ بستی کے قریب واقع فوجی مقام کی حدود میں ترمیم کو شامل کرتا ہے، جس میں الساویہ قصبے کی زمینوں کے آٹھویں حوض میں واقع ’ارض الظلمہ‘ کے علاقے سے 2.311 دونم کا اضافہ کیا گیا ہے، تاکہ ترمیم کے بعد اس حکم کے تحت شامل کل رقبہ بڑھ کر 7.837 دونم ہو جائے۔

طوباس میں جبل غدیر کو نشانہ بنانا

طوباس میں 5 نومبر سنہ 2026ء کو جاری ہونے والا فوجی حکم نامہ نمبر (ت/132/26)، جبل غدیر کے علاقے میں طوباس اور تیاسیر کی زمینوں سے 56.08 دونم پر قبضہ کرنے کا حکم دیتا ہے، جن میں سے 44.027 دونم وہ ہیں جنہیں قابض حکام سرکاری زمین قرار دیتے ہیں، اور 12.053 دونم اس نامزدگی سے باہر واقع ہیں۔

نقشے ایک ایسے گھمادار راستے کو ظاہر کرتے ہیں جو روڈ نمبر 5799 سے جڑتا ہے، اور جبل غدیر کی طرف اوپر کی طرف جاتا ہے جسے قدرتی محفوظ علاقہ قرار دیا گیا ہے، اس سے پہلے کہ یہ اس کی چوٹی کے قریب مڑ جائے اور مغرب کی طرف پھیل جائے اور یہی چیز عسکری رسائی کے لیے ایک راستے کے طور پر اس کے استعمال کا گمان پیدا کرتی ہے، باوجود اس کے کہ حکم کا متن عام طور پر عسکری مقصد کے اشارے پر اکتفا کرتا ہے۔

کمیشن نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ چاروں احکامات ان اسرائیلی کارروائیوں کے باہمی ربط کو ظاہر کرتے ہیں جو بستیوں کے گرد بفر زون کے قیام، استعماری راستوں کی توسیع، اور فوجی مقامات و راستوں کو مضبوط کرنے کے لیے ہیں، تاکہ فلسطینی زمین پر کنٹرول کو مستحکم کیا جا سکے اور زمین کے استعمال اور اس تک رسائی کو محدود کیا جا سکے۔

کمیشن نے اس بات پر زور دیا کہ احکامات میں مخصوص کردہ رقبے براہ راست قبضے کے دائرے کی نمائندگی کرتے ہیں، جب کہ ان کے نفاذ کے اثرات ان کے گردونواح کے وسیع تر رقبے تک پھیل سکتے ہیں، اور اس بات کی اشارہ کیا کہ یہ چاروں احکامات اپنے متن کے مطابق سال 2028ء کے آخر تک نافذ العمل رہیں گے۔

زمینوں پر قبضے میں مسلسل کشیدگی

یہ فیصلے مغربی کنارے میں فلسطینی زمینوں پر کنٹرول کو وسیع کرنے کے لیے صیہونی کارروائیوں کے تسلسل کے سیاق و سباق میں آتے ہیں، جن میں عسکری قبضے کے احکامات، زمینوں کو بند علاقے یا سرکاری زمین قرار دینا اور اس کے ساتھ ساتھ قابض افواج اور یہودی آباد کاروں کی طرف سے جاری آبادکاری کا پھیلاؤ اور مسلسل حملے شامل ہیں۔

وال اینڈ سیٹلمنٹ ریزسٹنس کمیشن نے پیر کے روز قابض انتظامیہ میں سرکاری اور چھوڑی گئی املاک کے ذمہ دار کی طرف سے جاری کردہ دو اعلانات کا انکشاف کیا تھا، جو طوباس اور رام اللہ کے محافظات میں فلسطینی زمینوں سے تقریباً 5500 دونم زمین کو یہودی آباد کاروں کے مویشیوں کے چرنے کے لیے مختص کرنے کی راہ ہموار کرتے ہیں، جو فلسطینی زمینوں کے حساب سے استعماری کنٹرول کے دائرے میں نئے رقبے کا اضافہ کرتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan