Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، بمباری سے سات فلسطینی شہید

غزہ ۔ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج کی بمباری اور فائرنگ کے نتیجے میں غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں ایک بچے سمیت سات فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اسی دوران دو ماہی گیر کشتیاں تباہ کی گئیں جبکہ توپ خانے سے گولہ باری اور گھروں کو دھماکوں سے اڑانے کی کارروائیاں بھی جاری رہیں۔ یہ سب جنگ بندی کے معاہدے کی قابض اسرائیل کی مسلسل خلاف ورزیوں کے تسلسل میں ہو رہا ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ 44 سالہ علاء خضر غبین قابض اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں شہید ہو گئے۔ یہ بمباری غزہ شہر کے مشرق میں واقع محلہ ’الدرج‘ میں ’موسیٰ بن نصیر‘ سکول کے اندر بے گھر افراد کو پناہ دینے والے ایک خیمے پر کی گئی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ فلسطینی شہری 43 سالہ فادی حجاج اور ان کا بیٹا 13 سالہ فادی شہید ہو گئے جبکہ دیگر افراد زخمی ہوئے۔ یہ حملہ غزہ شہر کے جنوب مشرق میں واقع محلہ الزیتون میں اوقاف کی عمارت کے قریب قابض اسرائیل کے ایک ڈرون نے کیا۔

منگل کی شام غزہ شہر کے جنوب میں محلہ الصبرہ کے شارع المغربی میں لوہاری کی ایک ورکشاپ پر قابض اسرائیل کی بمباری سے تین فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہو گئے۔

پٹی کے جنوب میں خان یونس شہر کے جنوب میں واقع علاقے بطن السمین میں قابض اسرائیلی فوج کی گولیوں سے ایک شہری شہید ہو گیا۔ اسی طرح شہر کے مغرب میں مصطفیٰ حافظ سکول کے اندر پانچ سالہ بچہ پیٹ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔

قابض اسرائیل کی فوجی گاڑیوں نےسطی غزہ کی پٹی میں دیر البلح شہر کے مشرق میں واقع دوا ساز کارخانے کے قریب فائرنگ کی۔

شمالی غزہ کی پٹی میں جباليا البلد کے حلاوہ کیمپ میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو شہری زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔

خان یونس شہر کے جنوب میں ترک مذبح خانے کے قریب قابض اسرائیلی فوج کی گولیوں سے ایک شہری زخمی ہوا۔ دوسری جانب خان یونس کے علاقے مواصی میں بئر 19 کے مقام پر قابض اسرائیل کی فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہو گئی۔

بحری حملوں کے سلسلے میں قابض اسرائیل کی جنگی کشتیوں نے خان یونس کے سمندر میں ماہی گیروں کی متعدد کشتیوں پر شدید فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی ماہی گیر زخمی ہو گیا اور دو ماہی گیر کشتیاں تباہ ہو گئیں۔

اسی کے ساتھ قابض اسرائیل کی فوجی گاڑیوں سے فائرنگ اور خان یونس کے جنوبی علاقوں پر توپ خانے سے گولہ باری بھی جاری رہی جبکہ علاقے میں دھوئیں کے گہرے بادل بلند ہوتے رہے۔

غزہ کی پٹی کے وسطی حصے میں قابض اسرائیلی توپ خانے نے دیر البلح شہر کے مشرقی علاقوں پر گولہ باری کی۔ ایک توپ کا گولہ مغازی کیمپ کے مشرق میں ایک گھر پر آ گرا جبکہ قابض اسرائیلی فوج نے کیمپ کے مشرقی علاقوں میں تین گھروں کو دھماکوں سے اڑا دیا۔

یہ حملے جنگ بندی کے اس معاہدے کی قابض اسرائیل کی مسلسل خلاف ورزیوں کا حصہ ہیں جو گذشتہ 10 اکتوبر سے نافذ العمل ہے۔ اس کے باوجود غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں گولہ باری، فائرنگ اور گھروں کو دھماکوں سے اڑانے کا سلسلہ جاری ہے۔

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے مطابق جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے شہداء کی تعداد بڑھ کر 1,613 ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 5,833 ہے۔

یوں سات اکتوبر سنہ 2023ء کے بعد سے غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیل کی جارحیت میں شہداء کی مجموعی تعداد 74,643 اور زخمیوں کی تعداد 175,962 تک پہنچ گئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan