Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

مغربی کنارے میں اسرائیلی خلاف ورزیوں میں شدت، آبادکاروں کے 321 حملے ریکارڈ

مقبوضہ مغربی کنارہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مرکز اطلاعات فلسطین ’معطی‘ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کی جانب سے دو سے آٹھ اکتوبر کے دوران کی جانے والی 2040ء خلاف ورزیوں اور حملوں کی دستاویزی رپورٹ جاری کی ہے، جن کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید اور 121 دیگر زخمی ہو گئے، جبکہ اس دوران 254 افراد کی گرفتاری اور حراست کے واقعات بھی ریکارڈ کیے گئے۔

مرکز کی ہفتہ وار شماریاتی رپورٹ کے مطابق خلاف ورزیوں کے یہ اعداد و شمار فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی حملوں کے دائرہ کار میں وسعت کو ظاہر کرتے ہیں، جو کہ دھاووں اور چھاپوں میں تیزی، املاک کی ضبطی، تنصیبات کی مسماری اور شہریوں کی نقل و حرکت پر سخت پابندیوں کی صورت میں سامنے آ رہے ہیں، اور اس کے ساتھ ساتھ فلسطینی بستیوں اور اراضی پر یہودی آباد کاروں کے حملوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

دھاوے، چھاپے اور املاک کی ضبطی

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قابض فوج نے مغربی کنارے کی مختلف گورنریوں میں فلسطینی شہروں، قصبوں اور دیہات پر 313 دھاوے بولے، جن کے دوران 149 گھروں پر چھاپے مارے گئے، اس کے علاوہ شہریوں کو جبری بے دخل کرنے کی کارروائیاں بھی کی گئیں۔

رپورٹ میں فلسطینیوں کی 113 ذاتی املاک اور گاڑیوں کی ضبطی کا بھی احاطہ کیا گیا ہے، جبکہ روزمرہ زندگی کے بنیادی ذرائع اور شہریوں کے ذرائع معاش کو نشانہ بنانے والے حملوں میں 84 تنصیبات اور عام و خاص املاک کو مسمار اور تباہ کیا گیا۔

اسی ضمن میں مرکز نے ایک ہی ہفتے کے دوران 254 گرفتاری اور حراست کے واقعات درج کیے، جو کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں جاری دھاووں اور میدانی کارروائیوں کے تسلسل کے ساتھ پیش آئے۔

یہودی آباد کاروں کے 321 حملے

آباد کاروں کے حملوں میں پھیللاؤ کی علامت کے طور پر ’معطی‘ نے اسی مدت کے دوران یہودی آباد کاروں کے 321 حملے دستاویزی شکل میں ریکارڈ کیے، ایسے میں جب فلسطینیوں، ان کی املاک اور زرعی اراضی پر حملے لگاتار جاری ہیں۔

یہ حملے زیتون کی چنائی کے موسم کے ساتھ سامنے آ رہے ہیں جو کہ ہر سال کسانوں اور ان کی اراضی کو نشانہ بنانے والے حملوں کا گواہ بنتا ہے، اور کسانوں کو ان کے کھیتوں تک پہنچنے سے روکا جاتا ہے، اس کے علاوہ متعدد فلسطینی آبادیوں میں املاک اور ذرائع معاش پر بھی حملے کیے جاتے ہیں۔

بندشیں اور نقل و حرکت پر سخت پابندیاں

رپورٹ میں راستوں اور قصبوں کی بندش کے 337 واقعات درج کیے گئے، اس کے علاوہ مغربی کنارے کی گورنریوں کے مابین پھیلی ہوئی عسکری چوکیوں پر 330 تنگی اور رکاوٹیں ڈالنے کے واقعات بھی ریکارڈ کیے گئے۔

یہ اقدامات فلسطینیوں کی نقل و حرکت پر اضافی پابندیاں عائد کرتے ہیں، اور کام کی جگہوں، تعلیم اور صحت کی خدمات تک ان کی رسائی کو مشکل بناتے ہیں، علاوہ ازیں شہروں، دیہات اور آبادی کے مراکز کے درمیان آمدورفت میں بھی رکاوٹ پیدا کرتے ہیں۔

مرکز نے اس ہفتے مغربی کنارے میں پیش آنے والی میدانی خلاف ورزیوں کے دائرہ کار میں شہریوں اور گھروں کی جانب براہ راست فائرنگ کے 21 حادثات کی بھی دستاویز بندی کی، اور مار پیٹ کے 10 حملے بھی ریکارڈ کیے۔

مقدسات اور تعلیم کے خلاف خلاف ورزیاں

یہ خلاف ورزیاں محض دھاووں، گرفتاریوں اور املاک پر حملوں تک محدود نہیں رہیں، بلکہ رپورٹ میں اسلامی اور مسیحی مقدسات کے خلاف سات خلاف ورزیوں اور تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانے والے تین حملوں کا بھی مشاہدہ کیا گیا۔

مسجد اقصی مبارک میں فلسطینیوں کی موجودگی اور اس کے گردونواح پر عائد پابندیوں کے تناظر میں شہریوں اور مرابطین کے خلاف داخلے پر پابندی کے تین احکامات کا جاری ہونا بھی ریکارڈ کیا گیا۔

’معطی‘ کے اعداد و شمار کے مطابق یہ ہفتہ وار رپورٹ مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کو درپیش خلاف ورزیوں کے متنوع طریقوں کی عکاسی کرتی ہے، جن میں قتل، زخم، گرفتاری، دھاوے، املاک کی مسماری، آباد کاروں کے حملے اور نقل و حرکت پر سخت پابندیاں شامل ہیں، جو مکینوں کے معاشی اور سیکیورٹی حالات کو انتہائی ابتر بنا دیتی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan