Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

حماس نے آبادکاروں کی دہشت گردی کو الحاق اور جبری بے دخلی کا حربہ قرار دے دیا

مقبوضہ مغربی کنارہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کی دہشت گردی اور قابض فوج کے حملوں میں اضافہ، جس کے ساتھ کسانوں اور زیتون چننے والوں کو نشانہ بنانا، گاڑیوں کو نذرِ آتش کرنا، املاک پر قبضہ کرنا، گھروں پر دھاوا بولنا اور شہریوں کو گرفتار کرنا شامل ہے، ایک ایسے منظم حلوں کے دائرہ کار میں آتا ہے جس کی سرپرستی دہشت گرد نتن ياهو حکومت کر رہی ہے، جسے قابض فوج کے تحفظ میں یہودی آباد کار انجام دے رہے ہیں، تاکہ مغربی کنارے پر الحاق، جبری نقل مکانی اور تسلط کا واقعاتی دائرہ مسلط کیا جا سکے۔

حماس نے پریس کو جاری کردہ ایک بیان میں مزید کہا کہ دہشت گردی، قتل، گرفتاری اور جبری نقل مکانی کے ذریعے ہمارے عوام کو زیر کرنے کے حوالے سے قابض ریاست اور نتنياهو حکومت کے تمام داؤ پیچ ناکام ہو جائیں گے، ہمارا وہ عوام جو اپنی زمین میں پیوست ہے اور اپنے حقوق سے وابستہ ہے، قابض ریاست کے جرائم سے خوفزدہ نہیں ہوگا اور نہ ہی اس کا عزم ٹوٹے گا، اور وہ آزادی کے حصول اور قابض ریاست کے انخلاء تک اپنی جدوجہد اور جائز مزاحمت جاری رکھے گا۔

بیان میں قابض ریاست کے جرائم اور اس کے یہودی آباد کاروں کی دہشت گردی کے تسلسل کے نتائج سے خبردار کیا گیا، ہم عالمی برادری، اقوام متحدہ کے اداروں اور دنیا کے حریت پسندوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، مذمتی بیانات کو عملی اقدامات میں بدلیں تاکہ مجرم قابض رہنماؤں کا احتساب کیا جا سکے اور ہمارے عوام، ہماری زمین اور ہمارے مقدسات پر یہودی آباد کاروں کے حملوں کا سد باب کیا جا سکے۔

بیان میں ہمارے عوام کے استحکام کو تقویت دینے کی دعوت دی گئی، بالخصوص زیتون کی چنائی کے سیزن کے آغاز کے ساتھ، جو کہ زمین کے ساتھ پیوستگی اور حقوق سے وابستگی کی قومی رمزیت کا حامل ہے، نیز کسانوں کی میدانی مدد کو وسیع کرنے، ان پر اور ان کی املاک پر یہودی آباد کاروں کے حملوں کا مقابلہ کرنے، اور ان جرائم کا سامنا کرنے کے لیے انہیں ضروری تعاون فراہم کرنے کی بھی اپیل کی گئی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan