Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

القسام بریگیڈ کے ارکان کی شہادت میں عباس ملیشیا کے ملوث ہونے کا انکشاف

palestine_foundation_pakistan_nashat-al-karmia-and-mamoun-al-natshe-martyrs-of-the-izzeddin-al-qassam-brigades-armed-wing-of-hamas1

فلسطینی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ جمعہ کےروز تاریخی شہر الخلیل میں قابض صہیونی فوج کی جانب سے القسام بریگیڈ کے دوارکان نشات الکرمی اور مامون نشتہ کی ٹارگٹ کلنگ میں عباس ملیشیا بھی براہ راست ملوث تھی. ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا ہے کہ عباس ملیشیا نے مکمل منصوبہ بندی کے تحت القسام بریگیڈ کے ارکان کے بارے میں اطلاع اسرائیلی فوج کو فراہم کی تھی. عباس ملیشیا کی اطلاع پر قابض فوج نے آپریشن شروع کیا. اس دوران صہیونی فوج کو محمود عباس کی ملیشیا کا بھرپور تعاون حاصل رہا. ذرائع نے بتایا ہے کہ فلسطینی ملیشیا کی طرف سے اسرائیلی فوج کے ساتھ غیر معمولی نوعیت کا تعاون کیا گیا. ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس سال رمضان المبارک کے دوسرے ہفتے میں القسام بریگیڈ کے حملےمیں چار یہودیوں کی ہلاکت کے بعد عباس ملیشیا اور اسرائیلی فوج کےدرمیان غیرمعمولی نوعیت تعاون کیا جا رہا ہے. عباس ملیشیا فلسطینی مزاحمت کاروں کے ٹھکانوں کے بارے میں اہم اور خفیہ معلومات فراہم کر رہے ہیں. رمضان میں القسام بریگیڈ کی جرات مندانہ کارروائی” آگ کاطوفان”کے بعد عباس ملیشیا نے حماس کے کارکنان اور القسام بریگیڈ کے اراکین کی تلاش کے لیے ایک نئے انداز میں کام شروع کیا ہے. خلاف معمول عباس ملیشیا کے اہلکار روزمرہ کی بنیاد پر فلسطینی علاقوں میں سادہ لباس میں گشت کرتے ہیں. ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج اورعباس ملیشیا کے درمیان حالیہ سیکیورٹی تعاون کے تحت کئی علاقوں میں مشترکہ آپریشن بھی کیے گیے ہیں. ان مشترکہ کارروائیوں میں مغربی کنارے میں بنی نعیم کے علاقے میں مزاحمت کاروں کے خلاف کی گئی کارروائیاں ہیں. عباس ملیشیا اور اسرائیلی فوج کی مشترکہ کارروائیوں اور آپریشنز کی باقاعدہ ویڈیو فوٹیج موجود ہیں.ذرائع کے مطابق رمضان میں مزاحمت کاروں کی طرف سے کی گئی کارروائی کے بعد عباس ملیشیا نےالخلیل میں وسیع آپریشن شروع کیا،جس میں 800 افراد کو حراست میں لے کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا. ان میں سے 400 افراد کو تفتیشی مراکز میں ان سے القسام بریگیڈ کی کارروائی کے بارے میں تفتیش کی گئی، سیکڑوں افراد اب بھی عباس ملیشیا کی جیلوں میں مقید ہیں. ذرائع کے مطابق عباس ملشیا نے حال ہی میں حماس کے 30 ایسے ارکان کو بھی حراست میں لیا تھا، جن کے بارے میں خیال کیا گیا ہے کہ ان کا دور یا قریب کا کوئی نہ کوئی تعلق دونوں شہید ارکان نشات کرمی اور مامون نشتہ سے ضرور تھا. دوران تفتیش ان پر وحشیانہ تشدد کیا گیا اور ان سے دونوں کمانڈروں کے ٹھکانوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں. بعدازاں یہ معلومات اسرائیلی فوج کو فراہم کی گئیں تاکہ وہ کارروائی کر سکیں. ان تیس افراد میں سے 17 وحشیانہ تشدد سے حالت غیر ہونے پر اسپتالوں میں داخل کئے گئے ہیں. ان میں سے بیشتر کی حالت ابھی تک نازک ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan