Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

“عباس ملیشیا کے سیکیورٹی تعاون نے یہودی بستیوں اور فوج کو تحفظ فراہم کیا”

palestine_foundation_pakistan_abbas-militia-israel-coordination

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں متنازعہ فلسطینی صدرمحمود عباس کےزیرکمانڈ سیکیورٹی فورسز کے کردار کی تعریف کی ہے. صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ عباس ملیشیا کے تعاون سے نہ صرف اسرائیلی فوج کو مزاحمت کاروں کے خلاف کارروائیوں میں سہولت ملی ہے بلکہ مغربی کنارے میں یہودی کالونیوں کو ہرقسم کا تحفظ ملا ہے. اسرائیلی ریڈیو نے صہیونی فوج کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ رام اللہ میں “بساغوت” یہودی کالونی کے قریب اسرائیلی فوج نے اپنی چیک پوسٹ ختم کر دی ہے. چیک پوسٹ ہٹانے میں عباس ملیشیا نے اہم کردار ادا کیا ہے. اسرائیلی فوج نے یہ چیک پوسٹ اس وقت ہٹائی ہے جب اس علاقے کے یہودیوں کی طرف سے یہ یقین دلایا گیا ہے کہ عباس ملیشیا انہیں ہر قسم کا تحفظ فراہم کر رہی ہے. رپورٹ میں اسرائیلی فوج اور داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے “شاباک” کے ذرائع کےحوالے سے کہا ہے کہ “شاباک ” اور عباس ملیشیا میں غیرمعمولی تعاون کا سلسلہ جاری ہے. اسرائیلی فوج کو عباس ملیشیا کے کردار پر مکمل اعتماد ہے اور دونوں قوتیں اپنے مشترکہ دشمن اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے خلاف مشترکہ آپریشن کر رہی ہیں. رپورٹ کے مطابق عباس ملیشیا کی کارروائیوں کے بعد سےاب تک اسرائیلی فوج کی جنگی کارروائیوں کا بوجھ کافی حد تک کم کر دیا ہے. شاباک کے اعداد و شمار کے مطابق سنہ 2000ء کی نسبت اب مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کو زیادہ تحفظ حاصل ہے کیونکہ اب اسرائیل فوج کے ساتھ یہودیوں کی سیکیورٹی کی ذمہ داریاں عباس ملیشیا نے بھی سنبھال رکھی ہیں. رپورٹ میں مزید کہا گیا ہےاسرائیلی فوج نے کئی علاقوں میں قائم ہنگامی چیک پوسٹیں ختم کر دی ہیں اور وہاں پرعباس ملیشیا نے اپنی چیک پوسٹیں قائم کی ہیں اور وہ یہودی کالونیوں کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں.رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگرچہ عباس ملیشیا اور اسرائیلی فوج کے درمیان سیکیورٹی کے امور میں مکمل ہم آہنگی موجود ہے تاہم صدر عباس کی طرف سے یہودی بستیوں کی شدید مخالفت کے بعد یہودی آبادکار ہر فلسطینی کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں. اگر فلسطینی صدر کی جانب سے یہودی کالونیوں کے حوالے سے معاندانہ روش جاری رہی تو عباس ملیشیا سے بھی یہودی آبادکاروں کا اعتماد اٹھ جائے گا.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan