Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فالو اپ کمیٹی کا اسرائیل سے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ ناکافی ہے: رشق

palestine_foundation_pakistan_ezzet-al-resheq-political-bureau-member-of-hamas-movement61 اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے سیاسی شعبے کے رکن عزت رشق نے عرب لیگ

کی فالو اپ کمیٹی کی طرف سے یہودی بستیوں کی تعمیرجاری رہتے ہوئے اسرائیل سے مذاکرات نہ کرنے کا خیرمقدم کیا ہے، تاہم انکا کہناہے کہ اسرائیل سے یہودی بستیوں کی تعمیر کے باعث مذاکرات سے انکار کافی نہیں کیونکہ اس سے فلسطینیوں کی مشکلات درپیش چیلنجز سے نہیں نمٹا جا سکتا. دمشق میں اپنے ایک بیان میں حماس کے راہنما کا کہنا تھا کہ عرب لیگ کی فالو اپ کمیٹی کی طرف سے امریکا سے یہ مطالبہ کرنا کہ فلسطین ـ اسرائیل مذاکرات کی بحالی کے لیے ایک ماہ کے اندر مزید کوششیں کریں، دراصل اسرائیل اور محمود عباس کے موقف کی حمایت کے مترادف ہے. انہوں نے کہا کہ حماس کا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ عدم توازن اور اسرائیل کی بالادستی کی صورت میں ہونے والے مذاکرات صرف قابض صہیونی ریاست کے مفادات کے لیے مفید ہو سکتے ہیں. فلسطینی عوام کو ان مذاکرات سے قطعا کوئی فائدہ نہ ماضی میں پہنچا ہے اور نہ ہی مستقبل میں اس کی امید کی جاسکتی ہے. انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی کامیابی کے لیے قوت ضروری ہے، فلسطینی اتھارٹی میں ایسی کسی قسم کی جرات اور قوت نہیں جس سے وہ اپنے مطالبات منوا سکے. یہی وجہ ہے کی کمزور فلسطینی حمایت سے محروم صدر محمود عباس اسرائیل کی تمام باتیں تسلیم کرتے چلےجا رہے ہیں اور اپنے تمام دیرینہ مطالبات سے ایک ایک کر کے دستبردار ہو رہے ہیں. عزت رشق کا کہنا تھا کہ عرب لیگ کی فالو اپ کمیٹی کی طرف سے اسرائیل کو فلسطین اسرائیل مذاکرات کی بحالی کے لیے کوششوں کا مینڈیٹ دینا بھی وقت کا ضیاع ہے. امریکا سے فلسطینی عوام کو کوئی خیر کی توقع نہیں کیوں کہ وہ صرف اور صرف اسرائیل کا ہمنوا اور اس کی طرف داری کر رہا ہےامریکا صرف فلسطینیوں پردباٶ ڈال سکتا ہےکہ وہ اسرائیل کے سامنے اپنے حقوق کے مطالبات سے باز آجائیں.انہوں نے عرب برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مسلح مزاحمت کی بنیاد پر فلسطین ـ عرب اسٹریٹجک پالیسی تشکیل دیں تاکہ قابض صہیونی دشمن سے اپنے حقوق کے لیے مزاحمت کا راستہ اختیار کیا جا سکے. عرب ملک فلسطینیوں کو بھی مزاحمت کے گرد صف بندی کے لیے متحد کریں اور مجاھدین کی تمام وسائل کے ساتھ مدد کو یقینی بنائیں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan