Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

غزہ میں قابض فوج کی بمباری اور فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) جنگ بندی کے مسلسل خلاف ورزیوں کے تناظر میں بدھ کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں ایک شہری دفاع کے اہلکار سمیت دو فلسطینی شہید اور دیگر کئی زخمی ہو گئے۔

صفا کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی غزہ میں واقع خان یونس کے مشرق میں ابو حمید چوک کے مشرق میں مواصلاتی زون میں قابض فوج کی فائرنگ سے سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہونے والا نو عمر نمر أحمد نمر بربخ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔

اسی طرح، شمالی غزہ کی پٹی میں کمال عدوان ہسپتال کے اطراف سے زخمیوں کو نکالنے کے لیے جاتے ہوئے قابض اسرائیل کے ایک بم حملے میں شہری دفاع کا اہلکار محمد طموس شہید ہو گیا۔

کمال عدوان ہسپتال کے شمالی دروازے کے قریب قابض اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہو گئے، جبکہ اسی دوران ہسپتال کے اطراف میں اسرائیلی ڈرون طیاروں کی طرف سے صوتی بم بھی گرائے گئے۔

خان یونس میں، شہر کے مواصی کے علاقے میں قابض فوج کی گولیوں سے ایک بچی زخمی ہو گئی، جبکہ اسرائیلی گاڑیوں نے اس علاقے میں بے گھر افراد کے خیموں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

خان یونس کے شمال میں واقع اسٹریٹ 5 پر حی الأمل کے تالاب کے اطراف میں بے گھر افراد کو پناہ دینے والے خیموں کو اسرائیلی ٹینکوں کے گولوں سے نشانہ بنایا گیا، جبکہ شہر کے مشرق میں شدید فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

صفا کے نامہ نگار نے ذکر کیا کہ قابض فوج نے انہدام اور دھماکوں کے دو عملیات انجام دیے، جن میں سے ایک خان یونس کے شمال مشرق میں اور دوسرا شہر کے مشرق میں کیا گیا۔

پٹی کے جنوب میں واقع رفح میں، اسرائیلی جنگی کشتیوں نے شہر کے مواصی میں بے گھر افراد کے خیموں کی سمت فائرنگ کی، جبکہ قابض اسرائیلی گاڑیوں کی طرف سے بھی شدید فائرنگ کی گئی۔

پٹی کے وسط میں واقع دیر البلح میں شہر کے مشرق میں توپ خانے کی بمباری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا، اس کے ساتھ ہی اندر گھس آنے والی اسرائیلی گاڑیوں کی طرف سے شدید فائرنگ کی گئی، جبکہ قابض فوج نے شہر کے جنوب مشرق میں انہدامی کارروائی کی۔

غزہ شہر میں، قابض فوج نے التفاح محلے کے مشرق اور شہر کے مشرق میں دھماکوں کے ذریعے انہدام کے عملیات انجام دیے، اس کے علاوہ شہر کے مشرق میں ایک اور انہدامی کارروائی بھی کی گئی۔

اس کے ساتھ ہی اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کی فضاؤں میں حرارتی بم گرائے، ایسے وقت میں جب پٹی کے مختلف حصوں میں جنگ بندی کی اسرائیلی خلاف ورزیاں بدستور جاری ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan