Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

شہربدری کی دھمکیوں کا شکار القدس اراکین پارلیمان سے یکجہتی کی عالمی مہم شروع

palestine_foundation_pakistan_palestinian-mps

یونی جیلوں میں مقید فلسطینی اراکین مجلس قانون ساز کی رہائی کے لیے سرگرم عالمی مہم نے انٹرنیٹ پر معروف سوشل ویب سائیٹ “فیس بک” پرایک مہم شروع کی ہے. اس مہم کا مقصد اسرائیلی عدالت کی طرف سے بیت المقدس سے نکالے جانے کی دھمکیوں کا شکار فلسطینی مجلس قانون ساز کے اراکین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے. قابض اسرائیلی عدالت نے القدس کے چار فلسطینی اراکین قانون ساز کونسل کو جولائی میں القدس بدر کرنے کا فیصلہ دیا تھا، جس کے خلاف چاروں اراکین قانون ساز کونسل مقبوضہ بیت المقدس میں شیخ جراح کے مقام پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ریڈ کراس کے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا دیےہوئے ہیں. عالمی مہم نے ان کے احتجاج کے ایک سو دن پورے ہونے پر ان سے اظہار یکجہتی کےلیے فیس بک پر مہم شروع کی ہے. یکجہتی کمیٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی جانب سے القدس کے اراکین قانون ساز کی حمایت اور یکجہتی کےلیے مہم کا مقصد نہ صرف فلسطینی مجلس قانون ساز کے ارکان کےحقوق کو دنیا میں اجاگرکرنا ہے بلکہ اس مہم کے ذریعے پوری دنیا کو یہ باور کرایا جائے گا کہ قابض اسرائیل کس ظالمانہ طریقے سےالقدس سے فلسطینی شناخت کو ختم کر رہا ہے. پارلیمنٹ کے منتخب ممبران کوملک بدر یا شہربدر کر کے اسرائیل بیت المقدس کو یہودیانے کی مہم کو تیز کرنا چاہتا ہے تاکہ اس کے بعد مزید فلسطینی باشندوں کی شہر بدری کا سلسلہ شروع کیا جائے. بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ القدس کے پارلیمینٹرینز کی حمایت میں شروع کی گئی اس مہم کے ذریعے عالمی برادری کو حقائق سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ اسرائیل پر دباٶ ڈالوانا بھی شامل ہے تاکہ وہ فلسطینی اراکین قانون ساز کونسل کی شہربدری کا فیصلہ واپس لے. عالمی مہم کا کہنا ہے کہ القدس کے اراکین قانون سازکونسل کو احتجاج جاری رکھے ہوئے اب ایک سو دن مکمل ہو چکے ہیں. لیکن اس کے باوجود صہیونی حکومت کی طرف سے ان کے خلاف جاری کیے گئے ظالمانہ فیصلے کو نہ صرف برقرار رکھا گیا ہے بلکہ اسرائیل نہایت ڈھٹائی کے ساتھ ان کی القدس بدری پر مصر ہے. اسرائیل نے اب تک عالمی سطح پر فلسطینی اراکین قانون ساز کونسل کی حمایت میں ہونے والے ہر احتجاج اور مطالبے کو دیوار پر دے مارا ہے. قابض صہیونی ریاست فلسطینی پارلیمنیٹیرینز کی شہر بدری کا فیصلہ دے کر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مرتکب ہوئی ہے. بیان کے مطابق عالمی برادری کو آگاہ کرنے کے لیےفلسطینی اراکین قانون ساز کونسل کے معاملے سے متعلق فیس بک پرعربی اور انگریزی زبانوں میں صفحات تخلیق کیے گئے ہیں. جن کے لنک درج ذیل ہیں. عربی http://www.facebook.com/pages/hmlt-altdamn-alalmy-m-nwab-alqds/157853840901848 انگریزی http://www.facebook.com/pages/Campaign-for-International-Support-to-the- erusalemite-MPs/152660114770280 مذکورہ دونوں لنکس پر فلسطینی مجلس قانون ساز کی شہر بدری کے حوالے سے پوری تفصیل سے ان سے اظہار یکجہتی کیا جا سکتا ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan