Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ: ایک روز میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں گیارہ فلسطینی زخمی

palestine_foundation_pakistan_gaza-attack81

جمعرات کے روزغزہ کی پٹی پر قابض اسرائیلی فضائیہ کے مسلسل حملوں کے باعث زخمی ہونے والے شہریوں کی تعداد بڑھ کر ایک درجن کے قریب پہنچ گئی ہے، جبکہ بمباری کے دوران بڑے پیمانے پرعمارتوں اور مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے. مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض اسرائیلی طیاروں نے جمعرات کی صبح غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کی. شہر کے جنوب مشرق میں کی گئی بمباری میں حماس کے ملٹری ونگ القسام بریگیڈ کے ایک تربیتی مرکز کو نشانہ بنایا گیا جس میں کم ازکم کم پانچ افراد کو معمولی زخم آئے تاہم حملوں میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا. ایک دوسرا حملہ البریج کیمپ میں حجر الدیک کے مقام کیا گیا جس میں داغے گئے میزائل کھیتوں میں گرے تاہم اس سے کس قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا. جمعرات کی شام کو قابض فوج نے غزہ کی وسط میں ایک کار پر بمباری کی جس میں کم ازکم تین افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے.اسی طرح کا حملہ غزہ کی سرحد پر بھی کیا گیا جس میں تین افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے. ادھر دوسری جانب حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کے روز قابض اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں کے ذریعے کیے گئے حملوں میں کم ازکم گیارہ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں تاہم ان میں سے کسی کی حالت خطرے میں نہیں.بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے مجاھدین کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی ہے تاہم مجاہدین محفوظ ہیں اور انہیں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں پہنچا. بمباری میں کئی عمارتوں کو تباہ کر دیا گیا ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan