عبرانی زبان میں شائع ہونے والے روزنامے ’’ھارٹز‘‘ کے مطابق 26 ستمبر کو تعمیرات پر جزوی پابندی ختم ہوتے ہی مقبوضہ مغربی کنارے کی یہودی بستیوں میں 350 رہائشی یونٹس کی تعمیر کا کام شروع کر دیا ہے۔ بدھ کے روز کی اشاعت میں روزنامے میں کہا گیا ہے کہ تعمیرات کے ان منصوبوں میں ’’کریات اربع‘‘ میں 34 رہائشی یونٹس تعمیر کیے جائیں گے۔ جبکہ ’’اریئیل‘‘ میں تعمیرات کے لیے بہت سی زمین مخصوص کی گئی ہے جہاں پر 54 گھر بنائے جائیں گے۔ اسی طرح ’’کدومیم شمال‘‘ اور ’’ْکرمی تصور‘‘ کی یہودی بستیوں میں 56 نئے گھروں میں یہودی بسائے جانے کی منصوبہ کی گئی ہے۔ ’’ھارٹز‘‘ کے مطابق حالیہ دنوں بہت سے دیگر رہائشی یونٹس کے تعمیراتی منصوبے بھی شروع کر دیے گئے ہیں۔ ’’آدم بنیا مین‘‘، ’’ماتیتیاھو‘‘، ’’نیلی‘‘ ، ’’نیریا‘‘، ’’ریفافا‘‘، اور ’’کفار ادومیم‘‘ میں سے ہر یہودی بستی میں دس تا چوبیس رہائشی یونٹس تعمیر کیے جائیں گے۔ اسی ضمن میں مقبوضہ مغربی کنارے کی یہودی بستیوں کی کمیٹی نے شہری علاقوں میں تعمیرنو پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔