Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مجاھدین کے خلاف جوڈیشل انکوائریاں فتح اتھارٹی کے زوال کا آغاز ہیں: القسام

palestine_foundation_pakistan_al-qassam-brigades-the-military-wing-of-the-islamic-resistance-movement-hamas-palestine12

اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کی عدالتوں کی جانب سے مجاھدین کے خلاف مقدمات پر کڑی تنقید کی ہے. بریگیڈ کا کہنا ہے کہ فتح اتھارٹی کی عدالتوں سے مجاھدین کو سنگین سزائیں صریح قومی خیانت ہے.اس نوعیت کے سیاہ اقدامات فتح اتھارٹی کے زول کا نقطہ آغاز ہیں. غزہ میں منگل کے روز القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ کی جانب سےجاری ایک تازہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مجاھدین کے خلاف مقدمات قائم کر کے فلسطینی اتھارٹی بے لباس ہو گئی ہے اور اس کی حقیقت پوری قوم کے سامنے آشکارا ہو چکی ہے. مجاھدین کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کر کے انہیں سخت سے سخت سزائیں دلوا کر فتح اتھارٹی بہت بڑی قومی خیانت کی مرتکب ہوئی ہے. اب یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہو چکی ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اسرائیل کے ایک سیکیورٹی ادارے کا کردار ادا کر رہی ہے. جو کام اسرائیلی عدالتیں اور قابض فوج نہیں کر رہی اس سے کہیں زیادہ فلسطینی اتھارٹی شاہ سے بڑھ کرشاہ کی وفادار ثابت ہو رہی ہے. بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے مجاھدین کے خلاف جھوٹے مقدمات کے قیام کا سلسلہ بدستور جاری رکھا گیا تو القسام بریگیڈ کو اپنے مجاھدین کے تحفظ کا بھی حق حاصل ہے. القسام بریگیڈ نے خبردار کیا کہ فلسطینی اتھارٹی مجاھدین کے خلاف کارروائی کر کے اپنے زوال کو دعوت دے رہی ہے. وہ وقت دور نہیں جبکہ ظالمانہ قانون نافذ کرنےوالے خود انصاف کے کٹہرے میں کھڑے ہوں گے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan