Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

کوئٹہ:شہدائے قدس کی قربانیاںرائیگاں نہیں جائیں گی

palestine_foundation_pakistan_plf_quetta_11

کوئٹہ میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد نے سانحہ قدس ریلی میں شہید ہونے والوںکے لواحقین اور ورثا ء سے ملاقاتیں کی اور تعزیت پیش کی ۔ رپورٹ کے مطابق فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد نے فاؤنڈیشن کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی کی قیادت میں کوئٹہ میں یوم القدس ریلی میں بم دھماکے میں شہیدہونے والوں اور ذخمیوں کے ورثاء سے ملاقتیںکیں اور ہدیہ تعزیت پیش کیا جبکہ ذخمیوں کی عیادت کی،اس موقع پر ان کے ہمراہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستانکے سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے رکن مجاہد حسین ،پی ایل ایف بلوچستان کے ترجمان عامر عباس،ذاکر حسین،لیاقت جعفری،فرمان علی اور دیگر بھی موجود تھے۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے کوئٹہ میں یوم القدس کے روز بم دھماکے نتیجہ میں شہید ہونے والے سماء نیوز کے رپورٹر اعجاز رئیسانی کی فاتحہ خوانی کےلئے سماء نیوز کے دفتر کا دورہ کیا اور بیورو چیف کو اعجاز رئیسانی کی شہادت پر تعزیت عرض کی اور کہا کہ شہید اعجاز رئیسانی نے اپنی جان کو قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کی راہ میں ہدیہ دے کر ذرائع ابلاغ کے نمائندگان کا سر پوری دنیا میں فخر سے بلند کر دیا ہے ،ان کاکہنا تھا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان مصیبت اور دکھ کے ان ایام میں شہید اعجاز رئیسانی کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور شہدائے القدس ریلی کے ساتھ ہے۔
دوسری جانب فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی ،سینٹرل ورکنگکمیٹی کے رکن مجاہد حسین،صوبائی ترجمان بلوچستان عامر عباس و دیگر نے پاکستان مسلم لیگ (ق)کے صوبائی رہنما ارباب ہاشم کاسی،جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر عبد المتین اخونزادہ،معروف اسکالر امان اللہ شاد زئی،مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنما علامہ مقصود ڈومکی اور طلبائے تنظیموں کے رہنماؤں عبد الحمید منصوری (صوبائی منتظم جمعیت طلبائے عربیہ بلوچستان)،قمر عباس (صدر آئی ایس او کوئٹہ)،نور الدین (صوبائی ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ،بلوچستان )کے علاوہدیگررہنماؤں نے سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور سانحہ القدس ریلی پر تعزیت پیش کرتے ہوئے دلی ہمدردی کا اظہار کیا،اس موقع پر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کاکہنا تھا کہ بلوچستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے شانہ بہ شانہ ہیں اور جد وجہد آزادیئ فلسطین کے لئے مشترکہ جد وجہد جاری رکھی جائے گی،رہنماؤں نے سانحہ القدس ریلی میں شہیدہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت کی جبکہ ذخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی گئی۔
واضح رہے کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد نے کوئٹہ میں القدس ریلی کے دوران شہید ہونے والوں کے مزارات پر بھی حاضری دی اور پھول کی چادریں چڑھائیں،جبکہ دعائے مغفرت بھی کی گئی ۔

palestine_foundation_pakistan_plf_quetta_2

palestine_foundation_pakistan_plf_quetta_3

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan