Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

بیت المقدس کے کسی حصے پر سمجھوتا تباہ کن ثابت ہو گا: تحریک اسلامی

palestine_foundation_pakistan_sheikh-kamal-al-khatib-the-deputy-leader-of-the-islamic-movement-in-palestine-occupied-in-1948-1

مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948ء علاقوں میں فلسطینیوں کی نمائندہ اور سب سے موثر تنظیم اسلامی تحریک نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل سے مذاکرات کے دوران مقبوضہ بیت المقدس کے کسی حصے پر کوئی بھی سمجھوتا نہایت خطرناک ہو گا.فلسطینی اتھارٹی اسرائیل سے کوئی بھی معاہدہ کرنے سے سختی سے گریز کریں اور مذاکرات کے چنگل سے باہر نکلے. تحریک اسلامی کے قائم مقام امیر شیخ کمال الخطیب نے مرکز اطلاعات فلسطین سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ جان کرشدید تشویش ہوئی ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کےسربراہ محمود عباس بیت المقدس کے کچھ حصے اور حرم قدسی کے بعض اجزاء پر اسرائیل سے کوئی سودے بازی کرنا چاہتے ہیں. ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ کو یہ مینڈیٹ نہیں کہ وہ فلسطینیوں کے بنیادی حقوق پر سودے بازی کرتے پھریں. انہوں سے متنازعہ فلسطینی صدر ابو مازن سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ جاری نام نہاد امن مذاکرات کا سلسلہ فوری ختم کریں اور تمام تر توجہ فلسطینی داخلی صورت حال کی بہتری بالخصوص فلسطینی دھڑوں کے درمیان مفاہمت پر مرکوز کریں شیخ کمال الخطیب نے خبردار کیا کہ اسرائیل فلسطینی اتھارٹی کے مذاکرات کے بہانے سے فائدہ اٹھا کر مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر پر کام میں تیزی لانا چاہتا ہے. اسرائیل کا یہ اقدام فلسطینی اتھارٹی کے لیےایک بڑا چیلنج ہے جو مسلسل مذاکرات کی رٹ پر قائم ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan