Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

رام اللہ

شمالی رام اللہ: اسرائیلی اسپیشل فورس کا نوجوان پر حملہ، زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا

رام اللہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج کی ایک خصوصی فورس نے رام اللہ کے شمال میں واقع سنجل کے قریب قائم ایک فارم پر دھاوا بول کر ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر زخمی کر دیا اور پھر اسے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، جبکہ اسی دوران گورنری کے کئی قصبات اور دیہات بھی عسکری دھاوا باری اور حملوں کی زد میں رہے۔

بلدیہ سنجل نے بتایا کہ قابض فوج کی ایک اسپیشل فورس نے فارم پر دھاوا بولا اور نوجوان اشرف پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ پاؤں میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا، اور پھر قابض فورس نے اسے حراست میں لے کر نامعلوم مقام کی طرف منتقل کر دیا۔

اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر، قابض افواج نے رام اللہ کے مشرق میں واقع قصبہ سلواد اور گورنری کے شمال مشرق میں واقع قریہ المغير پر دھاوا بولا، جبکہ قریہ کے دروازے پر ایک خاتون کو حراست میں لے لیا گیا، تاہم اس حراست کی مدت یا اس کی وجوہات کا فوری طور پر علم نہیں ہو سکا۔

اسی طرح قابض افواج نے رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع قصبہ بیت ریما میں زمینوں کو ہموار کرنے کا سلسلہ جاری رکھا، اور علاقے میں زرعی ازمین اور شہریوں کی املاک پر حملے بدستور جاری رہے۔

اس کے ساتھ ہی یہودی آباد کاروں کے گروہوں نے رام اللہ کے شمال میں واقع قریہ أم صفا کی زمینوں پر جمع ہونا شروع کر دیا، جس سے مکینوں میں نئے حملے کیے جانے یا مزید ازمین پر قبضہ کرنے کے خدشات پائے جاتے ہیں۔

رام اللہ اور البیرہ گورنری کو قابض افواج اور یہودی آباد کاروں کی طرف سے مسلسل کشیدگی کا سامنا ہے، جس میں دھاوے، فائرنگ، گرفتاریاں، زمینوں کو ہموار کرنا اور شہریوں اور ان کی املاک پر حملے شامل ہیں۔

وال اینڈ سیٹلمنٹ ریزسٹنس کمیشن نے دستاویزی ثبوت کے ساتھ بتایا ہے کہ گذشتہ اگست کے دوران قابض افواج اور یہودی آباد کاروں کے گروہوں نے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں 2030 حملے کیے، جن میں 1402 حملے قابض افواج نے جبکہ 628 حملے یہودی آباد کاروں نے کیے۔

اسی مہینے کے دوران حملوں کی تعداد کے لحاظ سے رام اللہ اور البیرہ گورنری دوسرے نمبر پر رہی، جہاں کل 353 حملے ریکارڈ کیے گئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan