Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اہم مقامات پر سیکیورٹی کیمرے نصب کرنے کا اسرائیلی فیصلہ

palestine_foundation_pakistan_camera

عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی حکومت نے فلسطینی مجاہدین کی کارروائیوں سے بچنے کے لیے مرکزی راستوں اور اہم مقامات کی نگرانی کے لیے سیکیورٹی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلہ القسام بریگیڈ کی 31 اگست کی الخلیل آپریشن کے بعد کیا گیا ہے۔ عبرانی زبان میں شائع ہونے والے کثیر الاشاعت اخبار ’’یدیعوت احرونوت‘‘ نے اپنی پیر کی اشاعت میں شائع کیا ہے کہ اسرائٍیلی فوج نے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطین کے وسطی علاقوں میں حساس مقامات اور مرکزی شاہراہوں پر لگ بھگ 100 کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کیمروں کی تنصیب کا مقصد فدائی حملوں کی نشاندہی کرنا ہے۔ مزید برآں خطرناک موڑ اور فوج کی جانب سے ’’دشمن‘‘ قرار دیے گئے دیہاتوں کے اطراف میں کلوز سرکٹ سکیورٹی سسٹم بھی نصب کیے جائیں گے۔ پروگرام کے مطابق پہلے مرحلے میں ’’تفوح‘‘، ’’گوش ایٹزیون‘‘ جیسی اہم سڑکوں پر بیس کیمرے نصب کیے جائیں گے جس پر ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر لاگت آئے گی۔ اخبار نے مغربی کنارے کے ایک صہیونی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ اس منصوبے کا مقصد فلسطینی تیز رفتار گاڑیوں کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ سے بچنا ہے تاہم سکیورٹی کیمرے دیگر کئی چیزوں کے لیے بھی کام آتے ہیں چنانچہ ان کیمروں کی مدد سے اسرائیلی فوج کے خلاف کسی بھی طرح کے آپریشن کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan