Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل کی اسپیشل فورسز کا جیلوں پر دھاوا، قیدیوں پر تشدد

palestine_foundation_pakistan_israeli-jail1

فلسطین میں قیدیوں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیم”اسٹڈی سینٹر برائے حقوق اسیران” نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں قائم ایک اسرائیلی جیل”ریمون” میں اسرائیل کی اسپیشل تفتیشی یونٹوں”نخشون” اور”متساڈا” نے جیل پر دھاوا بول کر قیدیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق گروپ کے ڈائریکٹر فواد الخفش نے بتایا کہ قابض فوج نے جیل پر قیدیوں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنے حقوق کے لیے احتجاج کر رہے تھے. اسپیشل فورسز کےاہلکاروں نے ریمون جیل کے بیشتر قیدیوں کو بیڑیوں او زنجیروں میں جکڑ کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں گھسیٹ کر ان کے جیل خانوں میں بند کر دیا. فواد کے مطابق اسی طرح کی صورت حال ایک دوسری جیل “نفحہ” میں بھی دیکھنے میں آئی جب قیدیوں اور جیل حکام کے درمیان جھڑپیں ہوئیں. قیدی اللہ اکبر کی تکبیر بلند کرتے ہوئے اپنی بیرکوں سے باہر نکل آئے. موقع پر موجود صہیونی اہلکاروں نے انہیں روکنے کی کوشش کی تاہم قیدیوں نے اپنا احتجاج جاری رکھا جس پر اسپیشل فورسز کو طلب کیا گیا. انسانی حقوق کی تنظیم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی قیدیوں پر تشدد کا یہ سلسلہ کوئی پہلا واقعہ نہیں اور نہ ہی کوئی نئی کارروائی ہے. یہ اسرائیل کی روزہ مرہ کی روٹین بن چکی ہے. اسی ہفتے قابض فوج نے ایک دوسری جیل ھداریم میں بھی فلسطینی قیدیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر انہیں بیڑیوں میں جکڑ کر بیرکوں میں ڈالا تھا. ان کا کہنا تھا کہ جب سے فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان راست مذاکرات شروع ہوئے ہیں فلسطینی قیدیوں پر جیلوں میں تشدد میں اضافہ کر دیا گیا ہے. خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیل کی تمام بڑی جیلوں میں موجود ہزاروں فلسطینی قیدیوں نے اپنے حقوق کے حصول کے لیے اگلے ہفتے سے غیر معینہ مدت کے لیے بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے. بھوک ہڑتال کو روکنے کے لیے اسرائیل نے جیلوں میں اضافی عملہ طلب کیا ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan