Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عباس ملیشیا نے نابلس سے حماس کے اہم راہنما کو گرفتار کر لیا

palestine_foundation_pakistan_abbas-militia-pro-israel10

دریائے اردن کے مغربی کنارے کے فلسطینی علاقے میں متنازعہ فلسطینی صدر محمود عباس کے زیرکمانڈ سیکیورٹی فورسز نے اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” کے اہم راہنما کو نابلس شہر سے گرفتار کر لیا ہے.گرفتار ہونے والے راہنما وجیہ ابو عیدہ کئی خطرناک امراض کا بھی شکار ہیں اور گرفتاری کے وقت ان کی حالت نہایت خراب بتائی جاتی ہے. نابلس سے مرکز اطلاعات فلسطین کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق عباس ملیشیا نے اتوارکی شام انجنیئرابوعیدہ کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ فلسطینی اتھارٹی کی ایک عدالت میں پیشی کے بعد واپس گھر آ رہے تھے. خیال رہے اسلامی تحریک مزاحمت حماس سے تعلق اور مزاحمتی سرگرمیوں کے الزام کے تحت فلسطینی عدالت میں ان کے خلاف مقدمہ چل رہا ہے. ثبوت نہ ملنے کے باوجود عدالت کئی بار ان کے مقدمہ کی کارروائی کو موخر کر چکی ہے. ذرائع کے مطابق وجیہ ابو عید اس سےقبل بھی عباس ملیشیا کی جیلوں میں تشدد کا نشانہ بن چکے ہیں جب کہ وہ کئی سال تک اسرائیلی جیلوں میں بھی رہ چکے ہیں. وہ کئی خطرناک نوعیت کے امراض کا بھی شکار ہیں. دوسری جانب مغربی کنارے سے عباس ملیشیا نے سرچ آپریشن کے دوران چار دیگر شہریوں کو بھی حراست میں لے لیا ہے. خیال رہے کہ عباس ملیشیا کی جانب سے حماس کے ارکان کے خلاف گرفتاریوں کی مہمات میں تیزی رمضان المبارک میں القسام بریگیڈ کے ہاتھوں الخلیل شہر میں چاریہودی آبادکاروں کی ہلاکت کے بعد آئی ہے. اب تک عباس ملیشیا حماس کے سیکڑوں کارکنوں اور راہنماٶں کو گرفتار کر کے جیلوں میں بند کر چکی ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan