اسرائیلی پولیس نے ہفتے کی شب رات گئے مسلمانوں کے قبلہ اول اور سیر گاہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد اقصی پر دھاوا بول دیا۔ مقامی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ مسجد اقصی پر ہلہ بولنے کی کارروائی میں پولیس کے افسروں اور سپاہیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ صہیونی سیکیورٹی اہلکاروں کا یہ جھتہ جائے نماز کے اوپر لہرائے جانے والے فلسطینی پرچم کو اتارنے کے لئے مسجد پر حملہ آور ہوئے۔ عینی شاہدوں کا کہنا ہے پولیس کے مسجد پر دھاوے کی کارروائی کے وقت اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹر پرانے شہر کی فضا میں پرواز کرتے رہے۔