Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

خالد مشعل کا یمنی صدر کو فون، فلسطین کی صورتحال پر بریفنگ

palestine_foundation_pakistan_khaled-mishaal-the-political-bureau-chairman-of-hamas-ali-abdullah-saleh-yemeni-president

اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے یمنی صدرعلی عبد اللہ صالح کو ٹیلی فون کر کے انہیں عید الفطر کی مبارکباد دی۔ حماس کے رہ نما نے یمنی صدر کو مسئلہ فلسطین کے حوالے سے تازہ پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ یمنی خبر رساں ایجنسی نے خالد مشعل کے علی عبد اللہ صالح کو ٹیلی فون کال کے حوالے سے بتایا کہ حماس کے رہ نما نے یمنی صدر کو خصوصی طور پرعید الفطر کی مبارکباد پیش کرنے کے فون کیا۔ اس موقع پر خالد مشعل نے فلسطینی محاذ پر تازہ سیاسی صورتحال سے بھی یمنی صدر کو آگاہ کیا۔ یمنی صدر نے فلسطینیوں کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ عبد الفطر اور رمضان المبارک کی برکت سے جلد از جلد آزاد فلسطینی ریاست کا خواب شرمندہ تعبیر کر دے۔ انہوں نے دعا کی کہ القدس اس پیش آئند فلسطینی ریاست کا دائمی دارلحکومت ہونا چاہئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan