Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی رکن پارلیمنٹ الشيخ محمد جمال النتشہ کی رہائی

palestine_foundation_pakistan_sheikh-mohammed-jamal-al-natshe-mp

حقوق اسیران کے لئے سرگرم ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل سرکردہ فلسطینی رہ نما اور رکن مجلس قانون ساز الشيخ محمد جمال النتشہ کو آئندہ بدھ کو آٹھ برس کی قید کے بعد رہا کرنے پر تیار ہو گیا ہے۔ ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ باون سالہ الشيخ النتشہ کی مدت اسیری پندرہ ستمبر کو ختم ہو رہی ہے۔ اسرائیل کی مختلف جیلوں میں میں آٹھ برس تک قید کاٹنے والے باہمت رکن فلسطینی مجلس قانون ساز الشیخ محمد جمال النشتہ بدھ کو رہا ہوں گے۔ حقوق اسیران کے لئے کام کرنے والے انہیں ذرائع نے اس بات پر دکھ کا اظہار کیا کہ اسرائیل حکام ان کی رہائی کے بعد بھی انہیں انتظامی نظر بندی میں رکھنا چاہتے ہیں۔ جمال النتشہ تحریک اسیران میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں اور اپنی طویل گرفتاری اور نظربندی کی وجہ سے فلسطینی حلقوں میں “فولادی آدمی” کے لقب سے جانے جاتے ہیں۔ انہیں اسرائیل فوج نے 17/7/2002 کو گرفتار کیا۔ گرفتاری کے بعد انہیں مسلسل چھے ماہ تک دوران تفتیش تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ اس پر حماس کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور انہیں منظم کرنے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔ الشیخ جمال النتشہ 25 فروری 1958 کو الخلیل شہر میں پیدا ہوئے۔ آپ نے 1982ء میں جامعہ اردن سے اسلامی شریعت میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی اور بعد میں 1983-1997ء تک درس و تدریس کے فرائض سر انجام دیتے رہے۔ آپ شادی شدہ اور چار بیٹوں کے باپ ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan