Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ پر اسرائیل کے پانچ فضائی حملے

palestine_foundation_pakistan_gaza-air-strip

فلسطین میں عید کے پرمسرت موقع پر بھی اسرائیل اپنی سفاکیت سے باز نہ آیا اور غزہ کی پٹی کے مختلف مقامات پر پانچ فضائی حملے کر دیے۔ چاند رات کو کی گئی اس غارت گری میں مکان کے تباہ ہونے اور چند افراد کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ فلسطینی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق صہیونی دشمن کے ایف سولہ طیاروں نے غزہ کے مغربی علاقے میں قائم سیکیورٹی ہیڈ کوارٹر پر فضائی حملہ کیا۔ فلسطین کے اس سکییورٹی مرکز کو پہلے بھی فضائی بمباری کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ ملٹری میڈیکل سروسز کے میڈیا کوآرڈینیٹر ادھم ابو سلمیہ نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کو بتایا کہ اسرائیلی بمباری سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا، تاہم دیگر مقامی ذرائع کے مطابق بعض افراد کو معمولی زخم آئے طبی عملے نے جن کا علاج موقع پر ہی کردیا۔ ادھر غزہ کی پٹی کے جنوبی ضلع رفح پر کیے گئے حملوں میں مصر سے ملحق سرنگوں کو نشانہ بنایا گیا۔ مرکز کے نمائندے کے مطابق صہیونی ایف سولہ طرز کے طیاروں نے صلاح الدین گیٹ کے قریب کھودی گئی دو سرنگوں اور گیٹ سے اڑھائی سو میٹر کے فاصلے پر واقع حلال مارکیٹ کے علاقے پر تین میزائل داغے۔ حملوں میں ایک مکان تباہ ہوگیا تاہم تاحال کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ مشرقی غزہ میں القسام بریگیڈ کا دفتر وہ پانچواں مقام تھا جو اسرائیلی ائیر فورس کا نشانہ بنا تاہم یہاں کیے گئے حملے میں بھی اب تک کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan