Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل نے اردنی بندرگاہ عقبہ پر راکٹ حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

palestine_foundation_pakistan_aqaba-jordan-rocket-attack

عمان کے سرکاری ذرائع کے مطابق مصر کے صحرائے سینا سے اردنی ساحلی علاقے عقبہ پر حالیہ راکٹ حملوں کی ذمہ داری خفیہ طور پر اسرائیل نے قبول کرلی ہے۔ حملوں میں ایک اردنی شہری شہید ہوگیا تھا۔ داغے گئے راکٹوں میں سے ایک مقبوضہ ایلات شہر (ام الرشراش) کے خالی علاقے میں بھی گرا تھا۔
باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ اردن نے راکٹ حملوں کا الزام اسرائیل پر لگایا گیا جس کے بعد انکشاف ہوا کہ صہیونی ریاست کے اعلی سطح کے عہدیدار اس کے ذمہ دار ہیں۔ پچھلے چند ماہ میں صحرائے سینا سے اردن پر راکٹ داغے جانے کے دو واقعات کے بعد عمان بار ہا اس کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد کر چکا ہے۔ عنقریب اردن ذرائع ابلاغ کے ذریعے بھی ان واقعات کا الزام صہیونی ریاست پر عائد کر دے گا۔
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ اسرائیلی حملوں کا ہدف عمان کو سرحدی علاقے میں اردن اور اسرائیلی فوجوں کے مشترکہ گشست کے لئے تیار کرنا تھا۔ اسرائیلی خواہش کے مطابق یہ فوجی مشقیں دونوں ممالک کی سرحدی لائن بالخصوص عقبہ اور اغوار کے علاقوں میں ہونا چاہیں۔ تاہم اردن ایک سے زیادہ مرتبہ اس صہیونی پیش کش کو مسترد کرچکا ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے اردنی ساحلی علاقے عقبہ پر راکٹ حملے کے فورا بعد اس کی ذمہ داری حماس پر عائد کردی تھی، اس دروغ گوئی کا مقصد اردن اور حماس کے مابین کشیدگی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ مصر کے ساتھ اردنی تعلقات کو بھی بحران کا شکار کرنا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan