Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

حماس کی جانب سے عباس ملیشیا کا کریک ڈاؤن جاری رہنے کا انتباہ

palestine_foundation_pakistan_hamas14

اسلامی تحریک مزاحمت ۔حماس۔ نے خبردار کیا ہے کہ رام اللہ کی غیر آئینی حکومت کی عباس ملیشیا کی جانب سے حماس کے رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، حماس نے آگاہ کیا کہ اس کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے وہ اتنی دیر تک خاموش نہیں رہ سکتی حماس نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ہم ’’فتح‘‘ کے تمام سرکردہ عہدیداروں کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ وہ سوچیں کہ غزہ میں فلسطینی قوم کے ہاتھوں نکالے جانے سے قبل انہیں وہاں کیا حاصل ہوا تھا۔ ’’فتح‘‘ کو مکمل طور پر یقین ہے کہ جو لوگ اسرائیل کے دل تک پہنچنے کی قوت رکھتے ہیں وہ ان تک بھی پہنچ سکتے ہیں۔ حماس نے واضح کیا کہ وہ اسرائیل کے خلاف مزاحمت کا آپشن استعمال کرتی رہے گی، فتح کو ہوش کے ناخن لینا ہونگے، کہیں ایسا نہ ہو کہ پھر وقت ہاتھ سے نکل جائے۔حماس نے کہا کہ فتح یا اسرائیل کی جانب سے مسلسل گرفتاریوں اور حملوں کی مہم کے باوجود القسام بریگیڈ کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ جس کی سب سے بڑی دلیل تازہ فائرنگ ہے۔ حماس نے زور دے کر کہا کہ القسام بریگیڈ نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ہی مزاحمتی میدان کے شہسوار ہے، وہ جہاں چاہے اور جس وقت چاہے کارروائی کر سکتی ہے۔ بیان میں عباس ملیشیا کی جانب سے اسکے رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کی شدید مذمت کی گئی، حماس نے کہا اب ہمارے سیکڑوں کارکن، رہنما اور دیگر عملہ اغوا کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ تفتیش کے نام پر حماس کے کارکنوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لیں۔ حماس نے ایک مرتبہ پھر اسرائیل اور رام اللہ حکومت کے مابین ہونے والے براہ راست مذاکرات اور اس کے نتائج کو مسترد کر دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ’’فتح‘‘ یا اس کے سربراہ محمود عباس فلسطینی قوم کی نمائندگی نہیں کر رہے۔ فتح ان مذاکرات کو اسرائیل کو مزید سہولیات دینے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ ان مذاکرات کا مقصد اسرائیلی مفادات کی خدمت کے سوا کچھ نہیں۔ حماس نے مغربی کنارے کی ساری فلسطینی قوم سے عباس ملیشیا کی جانب سے کی جانے والی گرفتاریوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جانے کی اپیل کی۔ انہوں نے اپنے مجاہدین سے کہا وہ خود کو عباس ملیشیا کے سپرد نہ کریں۔ اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس نے تمام فلسطینیوں اور مجاہدین کو مبارکباد دی کہ مشکلات اور اسرائیلی مظالم کے باوجود اپنے عہد پر قائم ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan