Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ کی سرحدی سرنگ میں ایک مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق

palestine_foundation_pakistan_gaza-tunnel-worker

مصر سے ملحق غزہ کی سرحد پر کھودی گئی ایک سرنگ میں ایک فلسطینی ورکر کرنٹ لگنے سے چل بسا، غزہ کے جنوبی ضلع رفح سے مصر میں داخل ہونے اور ضروریات زندگی کی اشیا غزہ لانے کے لیے استعمال کی جانے والی ایک سرنگ میں شہید ہونے والے فلسطینی کا تعلق خان یونس سے تھا۔ فلسطینی میڈیکل ذرائع نے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کو بتایا کہ سرنگ میں کرنٹ سے جاں بحق ہونے والے خان یونس کے احمد محمود اسطل کی عمر 25 سال تھی۔ واضح رہے کہ ایک جانب اسرائیل کی جانب سے غزہ کے مسلسل چار سالہ محاصرے میں انتہائی محدود پیمانے پر انسانی ضروریات زندگی کی غزہ ترسیل ہو رہی ہے دوسری جانب قاہرہ نے مصر سے ملحق غزہ کی سرحد پر اپنے پھاٹک بھی بند کر رکھے ہیں، جس کی وجہ سے مصری سرحد پر کھودی گئی سرنگیں انتہائی کسمپرسی کی حالت میں زندگی بسر کرنے والے اہل غزہ کے لائف لائن کا کام دے رہی ہیں، محصورین غزہ کی انتہائی ضرورت کی غذائی و دیگر اشیا تک رسائی انہیں سرنگوں کے ذریعے ہوتی ہے۔ مصری حکام اسرائیلی خوشنودی کی خاطر اپنی سرحد پر زیر زمین فولادی دیوار تعمیر کر کے ان سرنگوں کی بند کرنے کی کوشش کر چکا ہے مگر تاحال اسے اس میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوئی، صہیونی فوج کی جانب سے ان سرنگوں پر بمباری بھی آئے روز کا معمول بن چکی ہے، اب تک سیکڑوں فلسطینی ان سرنگوں پر کی گئی اسرائیلی بمباری کی نذر ہو چکے ہیں دوسری جانب ان خطرناک سرنگوں میں آئے روز حادثات بھی پیش آتے رہتے ہیں، اب تک 150 افراد ان سرنگوں میں پیش آنے والے حادثات میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan