Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

پاکستان میں اسرائیل کیخلاف ملک گیر احتجاج

palestine_foundation_pakistan_al-aqsa-mosque-imam-khomeini-ra

فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف لاہور’ اسلام آباد اور کراچی سمیت ملک بھر میں زبردست احتجاج کیا گیا’ مظاہرے کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں’ جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور اسرائیل’ امریکہ اور بھارت کیخلاف نعرے بازی کی۔
کراچی میں وزیراعظم کی سٹیٹ گیسٹ ہائوس آمد سے قبل آئی ایس او کی جانب سے احتجاج کے دوران پولیس نے دھاوا بول کر ریلی میں شامل مظاہرین کی امریکی قونصلیٹ جانے کی کوشش ناکام بنا دی’ گورنر ہائوس روڈ پر مظاہرین کی پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی ہو گئی’ پولیس نے لاٹھی چارج کیا’ شیلنگ کی اور ہوائی فائرنگ کی’ ہاتھاپائی کے دوران ایک ڈی ایس پی سمیت درجنوں مظاہرین زخمی ہو گئے جبکہ متعدد کو گرفتار کر لیا گیا۔ مظاہرین نے امریکی پرچم نذر آتش کیا۔ لاہور میں مال روڈ پر مسجد شہداء پر مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے اتحاد’ تحریک تحفظ قبلہ اول کے زیراہتمام جلسہ ہوا۔ مقررین نے کہاکہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل فلسطین پر اسرائیلی مظالم پر خاموش کیوں ہیں’ حکمران فلسطینیوں کی مدد کیلئے عملی اقدامات کریں۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے زیراہتمام مسجد شہداء سے اسمبلی ہال تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت سینیٹر ساجد میر نے کی۔ اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام اسرائیلی جارحیت کیخلاف آبپارہ میں زبردست ماظہرہ کیا گیا جس میں خواتین سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرے کی قیادت قاضی حسین احمد نے کی۔ تفصیلات کے مطابق امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے گذشتہ روز اسرائیلی جارحیت کے خلاف نمائش چورنگی سے احتجاجی طور پر ایک ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے جن کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز تھے اور وہ امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے’ ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پر پہنچی تو مظاہرین نے وہاں پر امریکی پرچم کو نذر آتش کردیا اور وہاں سے جیسے ہی ریلی کے شرکاء نے امریکن قونصلیٹ پر دھرنا دینے کیلئے امریکن قونصلیٹ کی طرف بڑھنے کی کوشش کی تو گورنر ہائوس روڈ پر پولیس نے ریلی پر لاٹھی چارج اور شیلنگ شروع کردی جبکہ اس دوران مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں بھی ہوئیں اور مظاہرین نے پولیس پر پتھرائو شروع کردیا جس کے نتیجے میں ایک ڈی ایس پی سمیت درجنوں مظاہرین زخمی ہوئے اور پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار بھی کرلیا۔ اس دوران پولیس کی بھاری نفری نے مظاہرین کو منتشر کردیا۔ یہ واقعہ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے سکھر سے واپسی پر سٹیٹ گیسٹ ہائوس آمد سے کچھ دیر پہلے ہوا۔ علاوہ ازیں لاہور میں مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے اتحاد تحفظ قبلہ اول پاکستان کے زیرانتظام مسجد شہداء مال روڈ پر ایک بڑا جلسہ عام ہوا جس میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت کے خلاف لاہور ‘ اس کے گرد و نواح سے ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ جلسہ عام میں شریک لوگوں نے سبیلنا سبیلنا الجہاد الجہاد اور کشمیری و فلسطینی مسلمانوں کی آزادی تک جنگ رہے گی’ جنگ رہے گی کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔ شرکاء نے اسرائیل کے پرچم نذر آتش کئے۔ ہال روڈ اور مال روڈ کے تاجروں نے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اپنی دکانیں بند کر دیں۔ جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہود ونصارٰی اسلام اور مسلمانوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ عرب ممالک بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جماعۃ الدعوۃ پر پابندیاں اور حافظ محمد سعید جیسے محب وطن رہنمائوں کو پابند سلاسل کر رہے ہیں اور فلسطینیوں کے قتل عام میں ملوث لوگوں کو اعزاز سے نوازا جا رہا ہے۔ جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید منور حسین نے کہا کہ حکمران کہتے ہیں کہ غیرریاستی عناصر ممبئی حملوں میں ملوث ہیں لیکن جب ریاست عوام کی نمائندگی نہ کر رہی ہو تو نان سٹیٹ ایکٹرز میدان عمل میں آتے ہیں۔ مولانا شمشاد احمد سلفی نے کہا کہ انڈیا باقی نہیں رہے گا’ افغانستان امریکہ کا قبرستان ثابت ہو گا۔ علامہ ابتسام الٰہی ظہیر نے کہا کہ جب تک ہم زندہ ہیں یہود و نصاریٰ کے سامنے نہیں جھک سکتے۔ یہودیوں کا علاج وہی ہے جو صلاح الدین نے کیا تھا۔ طاہر محمود اشرفی’ مولانا امجد’مولانا اجمل قادری’ حافظ سیف اللہ منصور’ عبداللطیف ‘ تحریک خاکسار کے سربراہ حمیدالدین المشرقی اور امیر العظیم نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف جمعۃ المبارک کے روز یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا گیا۔ علاوہ ازیں مرکزی جمعیت اہل حدیث یوتھ فورس نے شاہراہ قائداعظم پر ایک ریلی نکالی۔ ریلی کا آغاز مسجد شہداء سے کیا گیا اور فیصل چوک پر اختتام ہوا۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے مختلف پلے کارڈ بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل’ امریکہ اور انڈیا مردہ باد سمیت متعدد نعرے درج تھے۔ ریلی کی قیادت پروفیسر سنیٹر ساجد میر’ زبیر احمد ظہیر’ حافظ عبدالرئوف نے کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ موجودہ حکومت کی طرف سے اسرائیل کی مصنوعات کا بائیکاٹ نہ کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت نہتے مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش ہے۔ امریکہ کی آشیر باد سے ہی اسرائیل غزہ سمیت دیگر شہروں میں معصوم بچوں بوڑھوں عورتوں کو قتل کر رہا ہے اور ہمارے حکمران امریکہ کے نائب صدر نائب وزیر خارجہ کو تمغے پہنا رہے ہیں جو شرمناک بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پارلیمنٹ سے متفقہ قرارداد منظور کروائی جائے جس میں امریکہ اسرائیل اور انڈیا کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔ اس موقع پر سینیٹر ساجد میر نے فلسطینی بھائیوں کیلئے امدادی فنڈ قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ ادھر اسلام آباد میں جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد کے زیر اہتمام آبپارہ میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا’ مظاہرے میں ہزاروں لوگوں جن میں خواتین کی ایک بڑی تعداد شامل تھی نے شرکت کی۔ مظاہرے کی قیادت قاضی حسین احمد’ لیاقت بلوچ’ میاں اسلم اور دیگر رہنماؤں نے کی خواتین کی قیادت سینیٹر فردوس کوثر’ قومی اسمبلی کی رکن بلقیس سیف’ ناظمہ ضلع نصرت ناہید نے کی۔ مظاہرے میں مسلم لیگ (ن) کے کسی رہنما نے شرکت نہیں کی۔ اسلام آباد راولپنڈی اور گردو نواح سے جماعت اسلامی کے ہزاروں کارکنوں نے کلمہ طیبہ کے پرچم اور بینر پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ آب پارہ میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے قاضی حسین احمد نے عوام سے آئندہ ملک دشمن لوگوں کو ووٹ نہ دینے اور دشمن کی ایجنٹ حکومت کے خلاف تحریک چلانے اور جدوجہد میں شرکت کا عہد لیا۔ انہوں نے تمام جماعتوں کی قیادت کو دعوت دی کہ وہ فلسطین کے مسئلہ پر اکٹھے ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری ذہنی طور پر امریکہ کے غلام ہیں ہمیں بارک اوباما سے زیادہ توقعات وابستہ نہیں کرنی چاہئیں وہ یہودیوں کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے کوشاں ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan