معروف اسلامی اسکالر اور مذہبی رہنما علامہ ڈاکٹرمحمدطاہرالقادری نے کوئٹہ میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دہشت گردوں کے ماسٹر مائنڈ پر آہنی ہاتھ ڈالے اور دہشت گردی کی بنیادی وجوہات کے خاتمے پر توجہ دے تو اس لعنت سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے آخری عشرے میں دہشت گردی کی ایسی سفاکانہ کارروائیاں کرنے والے انسانیت کے قاتل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خونی درندے انسانی جانوں سے خون کی ہولی کھیل کر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کرنا چاہتے ہیں۔