Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

یوم القدس ریلی پر حملہ کا مقدمہ بلوچستان حکومت پر قائم کیا جائے

palestine_foundation_pakistan_mwm-pc

کوئٹہ میں یوم القدس کی ریلی میں ہونے والی دہشت گردانہ کاروائی کا مقدمہ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ ،گورنر بلوچستان سمیت اعلیٰ حکام کے خلاف درج کیا جائے،صوبہ بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہیں۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی،صوبائی رہنماؤں مولانا منور نقوی،علامہ مختار امامی اور مجلس وحدت مسلمین کراچی کے سیکرٹری جنرل محمد مہدی نے کوئٹہ میں یوم القدس کے جلو سمیں ہونے والی سفاکانہ دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ظلم کی انتہا تو یہ ہے کہ ایک طرف امریکی اور صہیونی ایجنٹوں نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے نکالی گئی یوم القدس کی ریلی میں بم دھماکہ کیا گیا جبکہ دوسری طرف پولیس ،ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے غاصب اسرائیلی فوج کا کردار ادا کرتے ہوئے شرکائے یوم القدس ریلی پر اندھا دھند گولیاں برسائیں جس کے نتیجہ میں 50سے زائد لوگ شہید ہوئے جبکہ دھماکے میں 22شہادتوں کی اطلاعات موصول ہوئیں،لہذٰا اس واقع کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کروائی جائیں اور امریکی و صہیونی ایجنٹوں سمت پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میںلائی جائے،بصورت دیگر احتجاج کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماؤں کاکہنا تھا کہ جب حکومت کو پہلے سے یوم القدس کے جلو س میں دہشت گردی کی کاروائیوں کی اطلاعات تھیں تو بر وقت کاروائی کیوں نہ کی گئی جبکہ یوم القدس کے جلو سکی سیکورٹی کے انتہائی ناقص انتظامات کئے گئے جس کے سبب 73قیمتی جانوں کا زیاں ہوا ان کاکہنا تھاکہ پاکستان پاکستانی عوام کا ہے لہذٰا کسی بھی صور ت امریکی کالونی نہیں بننے دیں گے انہوں نے کوئٹہ دھماکوں کے باوجود ملک بھر میں یوم القدس کی ریلییاں نکالنے اور بلخصوص کراچی میں مرکزی القدس ریلی میں لاکھوں کی تعدادمیں شرکت کرنے والے پاکستانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ یہ اس بات کی دلیل ہے کہ امت مسلمہ متحد ہے اور امریکا و اسرائیل کی سازشوں کو ملک میںکامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan