Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

اقوام متحدہ

ترک صدر: غزہ میں انسانی صورتحال ناقابل قبول حد تک سنگین ہو چکی ہے

نیو یارک – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) ترک صدر کا کہنا ہے کہ غزہ دنیا کا سب سے غیر انسانی اور شرمناک حراستی مرکز بن چکا ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی تعمیر نو کا کام فوری طور پر شروع کیا جانا چاہیے اور عالمی برادری کو اسرائیل پر دباؤ بڑھانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جو کوششیں فلسطینی ریاست کے قیام کو روکنے کے لیے کی جا رہی ہیں، وہ ناکام ہو جائیں گی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ 1967 کی سرحدوں کے اندر اور مشرقی بیت المقدس کو دارالحکومت کے طور پر ایک آزاد فلسطینی ریاست ضرور قائم ہوگی۔

ترک صدر نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ فلسطینی صدر محمود عباس مسلسل دوسرے سال بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک نہیں ہو سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan