کوئٹہ میں یوم القدس کی ریلی میں دھماکہ صہیونی اور امریکی ایجنٹوں کی کاروائی ہے،شدید مذمت کرتے ہیں،کوئٹہ میں دہشت گردانہ کاروائی کے باوجود پاکستانی عوام کا کراچی میں مرکزی القدس ریلی میں شریک ہونا امریکی اور اسرائیلی ایجنٹوں کے منہ پر طمانچہ ہے،شہدائے یوم القدس کو سلام پیش کرتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی سرپرست کمیٹی کے اراکین مظفر احمد ہاشمی (سابق رکن قومی اسمبلی )،علامہ قاضی نورانی(رہنما جمعیت علمائے پاکستان)،اسامہ رضی (جماعت اسلامی)اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے یوم القدس کے موقع پر کوئٹہ میں دہشت گردانہ کاروائی کے نتیجہ می ں 70سے زائد عاشقان بیت المقدس کی شہادت پر امریکہ اسرائیل کی مذمت کرتے ہوئے فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر سے جاری ہونے والے اپنے مذمتی بیان میں کیا۔انہوں نے کہا عاشقان بیت المقدس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے کوئٹہ میں دہشت گردانہ کاروائیوں کے باوجود بھی ملک بھر میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کی جد وجہد میں شرکت کرتے ہوئے یوم القدس ریلیوں کا انعقاد کیا۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں ستر سے زائد عاشقان بیت المقدس کی شہادت پر ہر آنکھ اشک بار ہے اور ہر دل دکھی ہے مگر یہ بات انتہائی قابل ذکر ہے کہ پاکستانی عوام نے کراچی میں مرکزی القدس ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں شرکت کر کے ثابت کر دیا ہے کہ امت مسلمہ متحد ہے اور کسی بھی طرح امریکی و صہیونی سازشوں کا شکار نہیںہو ں گے اور فلسطین کا زکی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے رہیں گے اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک قبلہ اول بیت المقدس کو آزاد نہیں کروایا جا سکتا ،ان کاکہنا تھا کہ پاکستانی غیور عوام کسی بھی صورت میں فلسطینی بھائیوںکو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور آج شہدائے یوم القدس کی شہادت نے اس بات کی گواہی اپنے سرخ اور پاکیزہ خون سے دے دی ہے کہ پاکستانی عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہے۔