Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

اسرائیل

اسرائیلی تعلیمی نظام کو پیسا نتائج میں بڑا دھچکا، عالمی سطح پر نچلی پوزیشن

یروشلم – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسرائیلی اخبار “یسرائیل ہیوم” کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی تعلیمی نظام اور وزارتِ تعلیم کو بین الاقوامی پیسا (PISA) ٹیسٹ کے نتائج میں ایک بے مثال اور تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جہاں طلباء نے پڑھنے (Reading)، ریاضی (Mathematics) اور سائنس (Science) کے شعبوں میں اب تک کی تاریخ کے سب سے کم ترین نمبر حاصل کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ نتائج تقریباً 20 سال قبل یعنی 2006ء میں اسرائیلی طلباء کی اس عالمی مطالعے میں شمولیت کے آغاز کے بعد سے اب تک کے بدترین نتائج ہیں، جو کہ اسرائیل کی تعلیمی تاریخ میں اکیڈمک اچیومنٹ کی سب سے بڑی گراوٹ کی عکاسی کرتے ہیں۔

تعلیم کے یہ تشویشناک اعداد و شمار اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم (OECD) کے رکن ممالک میں اسرائیل کو سب سے زیادہ تنزلی کا شکار بننے والے ممالک کی صف میں کھڑا کرتے ہیں، حالانکہ اس سے قبل کے برسوں میں تعلیمی معیار میں بہتری کا عمومی رجحان دیکھا جا رہا تھا۔

وزیرِ تعلیم یوآف کیش اپنی چار سالہ مدتِ کار کے اختتام پر پہنچ چکے ہیں، جنہوں نے اپنے دور میں ریاضی، سائنس اور مصنوعی ذہانت (AI) کے شعبوں میں بڑے انقلابی پروگرام شروع کرنے کے دعوے کیے تھے، لیکن حالیہ امتحانات کے نتائج نے ان کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔

نتائج سے یہ بھی ظاہر ہوا ہے کہ اسرائیلی طلباء کو متن کو سمجھنے (Reading Comprehension)، بنیادی ریاضی کے مسائل حل کرنے (جیسے راستوں کا موازنہ اور کرنسی کی تبدیلی)، اور سائنسی مظاہر کی تشریح کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

شعبہ وار تنزلی کی تفصیلات

مطالعے کا شعبہ (Reading):اس شعبے میں سب سے بڑی گراوٹ دیکھی گئی، جہاں نتائج 2022ء کے 474 پوائنٹس سے گر کر موجودہ مطالعے میں 436 پوائنٹس پر آ گئے۔ یہ نتیجہ 2006ء کے بدترین ریکارڈ (439 پوائنٹس) سے بھی نیچے چلا گیا ہے۔ اس تنزلی کے ساتھ اسرائیل اس میدان میں دنیا کا دوسرا سب سے بڑا تنزلی کا شکار ملک بن گیا ہے (پہلے نمبر پر لٹویا ہے جہاں 45 پوائنٹس کی گراوٹ آئی)۔

سائنس کا شعبہ (Science): طلباء کی کارکردگی 23 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 2022ء کے 465 پوائنٹس سے گر کر 442 پوائنٹس پر آ گئی، جو کہ 2006ء کے بعد کی کم ترین سطح ہے۔ اس لحاظ سے اسرائیل دنیا بھر میں تیسرا بڑا تنزلی کا شکار ملک قرار پایا ہے۔

ریاضی کا شعبہ (Mathematics): ریاضی میں طلباء کی کارکردگی 25 پوائنٹس گر کر 458 سے 433 پوائنٹس پر آ گئی، جو 2006ء کے لیول سے بھی کم ہے۔ اس گراوٹ کے ساتھ اسرائیل اور سلووینیا مشترکہ طور پر دنیا میں دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

پیسا (PISA) ٹیسٹ کیا ہے؟

پیسا (PISA) ایک بین الاقوامی تعلیمی جائزہ ہے جو دنیا بھر کے تقریباً 15 سالہ طلباء (جن کا تعلق عام طور پر نویں اور دسویں جماعت سے ہوتا ہے) کی پڑھنے، ریاضی اور سائنس میں صلاحیتوں اور مہارتوں کی پیمائش کرتا ہے۔ یہ امتحانات کمپیوٹر کے ذریعے لیے جاتے ہیں اور ان کے ساتھ مختلف سماجی، معاشی اور آبادیاتی عوامل کا تجزیہ بھی کیا جاتا ہے۔

اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ یہ نتائج اس بات کا واضح اشارہ ہیں کہ اسرائیل کا تعلیمی نظام کئی سال کے نسبتاً استحکام کے بعد اب ایک شدید اور گہرے بحران کی لپیٹ میں آ چکا ہے، جس نے اکیسویں صدی کے آغاز میں حاصل کی گئی تعلیمی بہتری کے بیشتر اثرات کو زائل کر دیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan