Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

پاکستان: اسرائیلی غیر قانونی بستیوں سے آنے والی اشیاء پر برطانوی پابندی خوش آئند ہے

اسلام آباد – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) پاکستان کے دفتر خارجہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کے خلاف برطانوی اقدامات کا خیرمقدم کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے آنے والی اشیاء پر پابندی لگانے کے برطانیہ کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کی مسلسل توسیع عالمی قوانین اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، اسرائیلی اقدامات دو ریاستی حل کے حصول اور خطے میں امن و استحکام کیلئے جاری عالمی کوششوں کیلئے نقصان دہ ہیں۔

پاکستان نے کئی دیگر ممالک کی جانب سے بھی اسی نوعیت کے اقدامات پر غور کرنے کا خیرمقدم کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ یہ اقدامات مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی کارروائیوں کو مسترد کرنے کا واضح اور دوٹوک پیغام دیں گے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی جائز جدوجہد کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور آئندہ بھی کھڑا رہے گا، پاکستان خودمختار، آزاد اور جغرافیائی طور پر متصل فلسطینی ریاست کے قیام کی تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan