Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی قیدی کو شدید جسمانی تشدد کے ذریعے نا کردہ گناہوں کا اعتراف کرایا گیا

palestine_foundation_pakistan_iof-arrest291

عالمی یکجہتی فاونڈیشن برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ اسرائیلی تفتیش کاروں نے تفتیشی مرکز میں اسیر نور الدین صمحان کو شدید جسمانی تشددکا نشانہ بنایا ہے۔
فاونڈیشن کے محقق احمد بیتاو نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ روزہ داری کی حالت میں ہونے کے باوجود صمحان کو اسرائیلی تفتیش کار میمون نے بری طرح زدو کوب کیا۔ پولیس اہلکاروں نے قیدی کے کپڑے پھاڑے اور اس کے چہرے پر تھوکتے ہوئے مغلظات بکیں۔
بیتاو کے مطابق صفحان کے جسم پر کئی حصوں پر خراشیں آنے سے وہ بیہوش ہوگیا۔ اس تشدد کے دوران اس سے نا کردہ گناہوں کا اقراربھی کرایا گیا اور ایسا کچھ اس نے صرف اپنی زندگی بچانے اور مزید تعذیب و تشدد سے بچنے کیلئے کیا۔
بیتاو نے کہا کہ صفحان پر تعذیب وتشدد کرکے اس سے نا کردہ گناہوں کا اقرار کروانے کے واقعے سے اسرائیلی موقف کی قلعی کھل جاتی ہے جس کے مطابق فلسطینی قیدیوں پر تفتیشی مراکز میں کوئی زیادتی نہیں ہوتی اور وہ اپنی مرضی سے جرائم کااعتراف کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ نورالدین صفحان مقبوضہ بیت المقدس یونیورسٹی کا طالب علم ہے اور 13جولائی کو قلقیلہ چیک پو ائنٹ پر اسے گرفتار کیا گیا اور فوری طور پر جلمہ تفتیشی مرکز پر پہنچایا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan