Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل – رام اللہ انتظامیہ مذاکرات ناکامی سے دو چار ہوں گے

palestine_foundation_pakistan_abdul-khaleq-al-natshe-detained-hamas-leader

محبوس حماس رہنما عبد الخالق نتشہ نے رام اللہ انتظامیہ اور اسرائیل کے درمیان براہ راست مذاکرات کو ایک مذاق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مذاکرات 18سال پہلے ناکام مذاکرات کی کلوننگ کرنے کے مترادف ہے۔ حماس کے رہ نما نے کہا کہ ان مذاکرات سے ثابت ہوتا ہے کہ رام اللہ انتظامیہ میونسپل کونسل کی حیثیت اختیار کرچکی ہے، جو قابض اسرائیلی انتظامیہ کے سیکیورٹی معاملات کا خیال رکھتی ہے۔ انہوں نے پی ایل او کے مذاکرات مخالف لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کو فلسطینی مذاکرات کارکی طرف سے دی گئی رعایتوں کے خلاف صف آراء ہوجائیں اور اپنی انتظامیہ پر دباو ڈالیں ۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات شروع کرنے کے پیچھے دراصل امریکی صہیونی سوچ کار فرما ہے کہ اس سے اسرائیل کی شبیہ کچھ بہتر بنے گی اور فلسطینیوں کے درمیان مفاہمت کی کوششیں بھی ناکام ہو جائیں گی۔ حماس رہنما نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنی شرائط پر مذاکرات شروع کرنے کی بات منوالی ہے اور آباد کاروں کیلئے نئی بستیوں کی تعمیر روکنے کی شرط مسترد کر دی ہے۔انہوں نے رام اللہ انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ اپنی شرط منوائے بغیر مذاکرات کا حصہ نہ بنیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan