ارناکی رپورٹ کےمطابق شیخ نعیم قاسم نے دمشق میں صہیونی دشمن پرکامیابی کی چوتھی سالگرہ کی تقریب میں کہاکہ حزب اللہ ایمان کےاسلحےکےذریعے، پوری طرح مسلح صہیونی دشمن کامقابلہ کرےگی اور اسےایک بارپھر شکست سے دوچارکردےگی ۔ شیخ نعیم قاسم نےکہاکہ صہیونی ریاست ہرگز بین الاقوامی قوانین اورمعاہدوں کی پابند نہیں رہےگی اور اسےقابض زمینوں سےنکالنےکاواحد راستہ استقامت ہے اورہم استقامت کواپنی آزادی و دفاع کےواحد راستےکےطورپر جاری رکھیں گے۔ شیخ نعیم قاسم نےاسلامی جمہوریہ ایران اورشام کی حمایت کوسراہتےہوئےکہاکہ فلسطینی گروہ اوربعض عرب ممالک صہیونی دشمن کےساتھ لاحاصل مذاکرات کےبجائےجوامریکہ کےاشارےپرہورہےہیں، استقامت کاراستہ اختیارکریں اورمذاکرات کاسلسلہ بندکردیں۔ شیخ نعیم قاسم نےکہاکہ اس وقت حزب اللہ اورعلاقےمیں اس کےحامیوں نے افغانستان عراق اورلبنان میں امریکہ اوراسرائیل کےمنصوبوں کوناکام بنادیاہے۔