Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

60 ہزار فلسطینی اسرائیلی پابندیوں کو توڑ کر مسجد اقصیٰ میں نمازِ جمعہ کے لیے پہنچ گئے

مقبوضہ بیت المقدس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے گردونواح میں قابض اسرائیل کی کڑی پابندیوں اور سخت سکیورٹی کی آڑ میں تعینات کردہ پولیس اور فوج کی وجہ سےدسیوں ہزار فلسطینیوں نے جمعہ کو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔

مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی وقف ڈائریکٹوریٹ نے بتایا کہ تقریبا ساٹھ ہزار نمازیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار نے بتایا کہ قابض فوج نے نمازیوں کے مسجد میں داخلے پر کڑی پابندیاں عائد کیں اور درجنوں نوجوانوں کو وہاں پہنچنے سے روکا جبکہ مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر میں باب حطہ کے قریب نوجوان عامر الرشق کو گرفتار کر لیا گیا۔

نامہ نگار نے مزید بتایا کہ قابض فوج نے شہر کی سڑکوں، پرانے شہر کے گردونواح اور مسجد اقصیٰ میں لوہے کے بیریگیڈز نصب کیے اور متعدد نمازیوں کو روک کر ان کے شناختی کارڈز کی جانچ پڑتال کی اور ان کی تلاشی لی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan