Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

حماس نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی جرائم کے خلاف مزاحمت کو ناگزیر قرار دے دیا

مقبوضہ القدس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے رکن اور القدس امور کے دفتر کے سربراہ ہارون ناصر الدین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ قابض اسرائیل کی طرف سے جمعہ کو فجر کے وقت مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی حصے کے رہائشی ایک فلسطینی نوجوان کے خلاف باب العامود کے مقام پر چاقو حملے کی کوشش کے بہانے کیا جانے والا ماورائے عدالت قتل ایک گھناؤنا جرم ہمارے عوام کے خلاف ہر جگہ جاری اس کی جنگ اور منظم دہشت گردی کے سلسلے کا حصہ ہے خصوصاً مقبوضہ بیت المقدس کے شہر میں جو اپنے مکینوں کے خلاف قابض اسرائیل اور اس کے یہودی آباد کاروں کے جرائم میں ایک خطرناک اضافے کا مشاہدہ کر رہا ہے تاکہ ان کی پامردی اور استقامت کو نقصان پہنچانے کی ناامید کوشش کی جا سکے۔

حماس رہنما ہارون ناصر الدین نے شہید ہونے والے نوجوان کو خراج عقیدت پیش کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ارضِ فلسطین کی مبارک زمین کو سیراب کرنے والا شہداء کا پاکیزہ خون رےگاں نہیں جائے گا اور یہ جرائم ہمارے عوام کے عزم کو قابض اسرائیل کے انخلا تک مزاحمت اور ثابت قدمی پر اصرار کے سوا کسی اور چیز پر مائل نہیں کریں گے۔

انہوں نے قابض صہیونی دشمن کو ان جرائم کے نتائج کی مکمل ذمہ داری سونپی ہے اور مزاحمت کے گرد مزید متحد ہونے اور قابض اسرائیل کا مقابلہ کرنے میں یکجہتی کی دعوت دی ہے جو یہ گمان کرتا ہے کہ اس کے وحشیانہ جرائم ہمارے باشعور عوام کے حوصلے کو توڑ دیں گے۔

ہارون ناصر الدین نے مقبوضہ بیت المقدس، مغربی کنارے اور اندرونِ مقبوضہ علاقوں میں ہمارے عوام کے افراد کو دعوت دی کہ وہ مسجد اقصیٰ کا رُخ کریں اور وہاں ڈیرے ڈالیں اور قابض اسرائیل اور اس کے یہودی آباد کاروں کی دہشت گردی کا پوری طاقت کے ساتھ مقابلہ کریں جو صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں۔

مقبوضہ بیت المقدس کے باب العامود کے قریب آج فجر کے وقت چاقو حملے کی کوشش کے بہانے قابض فوج کی فائرنگ سے بیت حنینا بلدہ کے رہائشی تینتیس سالہ نوجوان ابراہیم الہندی جامِ شہادت نوش کر گئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan